The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. عبداللہ ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے آسٹریلیا یونیورسٹی سے امتیازی درجہ میں ماسٹر آف انجینئرنگ اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں عظیم کامیابی حاصل کی۔ ‏

عبداللہ ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے آسٹریلیا یونیورسٹی سے امتیازی درجہ میں ماسٹر آف انجینئرنگ اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں عظیم کامیابی حاصل کی۔ ‏


عبداللہ ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے آسٹریلیا یونیورسٹی سے امتیازی درجہ میں ماسٹر آف انجینئرنگ اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں عظیم کامیابی حاصل کی۔ 

💐انجینئرنگ کے طلبہ کے لئے بہترین نمونہ💐


مالیگاوں(نامہ نگار) 
مالیگاوں شہر کی مشہور ومعروف شخصیت ممبئی ہائی کورٹ کے معروف اور منجھے ہوئے وکیل ،ایڈوکیٹ عبد العظیم خان صاحب کے اکلوتے فرزند محترم عبداللہ خان نے امسال آسٹریلیا کی سرکاری یونیورسٹی سے بیک وقت ماسٹر آف انجینئرنگ (M.E.) اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن(M.B.A.) میں امتیازی درجہ میں کامیابی حاصل کرکے ملک اور قوم و ملت کا نام روشن کیا ہے۔

یاد رہے انجینئر عبداللہ خان نے ابتدائی تعلیم مالیگاوں میں ہی اردو میڈیم سے حاصل کی۔جونیئر ۔کے۔جی۔سے دسویں جماعت تک ہمیشہ فرسٹ کلاس سے کامیابی حاصل کرتے رہے۔

بارہویں کے بعد ڈاکٹر ڈی۔وائے پاٹل کالج آف انجینئرنگ پونہ سے بیچلر آف انجینئرنگ(B.E.) کرنے کے بعد ازخود کوشش کرکے آسٹریلیا کی یونیورسٹی سے ماسٹر آف انجینئرنگ اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کرنے کے لئے انٹرنس امتحان کامیاب کرکے %30 فری اسکالرشپ بھی حاصل کی۔

اہم بات یہ رہی کی ایڈوکیٹ عبد العظیم خان صاحب کے فرزند عبداللہ خان آسٹریلیا جیسے مغربی ملک میں رہتے ہوئے صوم و صلاتہ کی مکمل پابندی کرتے ہیں اور اپنے آپ کو دین سے مکمل طور پر جوڑے رکھا۔

والدین کے لئے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب نے ایک نمونہ پیش کیا ہے،ہمارے شہر مالیگاوں میں زیادہ تر طلبہ ہوم سیکنیس کا شکار ہوتے ہیں بیرون ملک تو بہت دور کی بات ہم اپنے بچوں کو بیرون شہر روانہ نہیں کرتے اور شازونادر بیرون شہر تعلیم کے لئے روانہ بھی کردیں تو کچھ دنوں میں ہوم سیکنیس کی وجہ سے طلبہ واپس آجاتے ہیں ۔عبداللہ خان ،اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں لیکن اعلی تعلیم کے لئے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب نے اپنے لخت جگر کو بیرون شہر اور پھر بیرون ملک بھی روانہ کیا۔

عام طور پر انجینئرنگ کرنے والے طلبہ بی۔ای۔کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں،اپنے آپ کو اپ گریڈ کرنے کی فکر نہیں کرتے اور معمولی تنخواہ پر بھی نوکری کرلیتے ہیں اور جلد ہی ازدواجی زندگی میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

عبداللہ خان ، ماسٹر آف انجینئرنگ اور ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی معروف کمپنی میں نوکری بھی کرتے ہیں تاکہ والدین پر تعلیم کا زیادہ بوجھ نہ ہو۔

اس عظیم کامیابی پر ہم ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب اور ان کی فیملی کو دل کی عمیق گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں اور

 اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کی اللہ تعالی مزید کامیابی عطا فرمائے نظر بد سے بچائے اور خوب ترقی عطا فرمائے، دونوں جہاں میں کامیابی عطا فرمائے ۔آمین۔

آخر میں ان طلبہ سے جو انجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں یا کررہے ہیں سے التجا ہے کہ،

عبداللہ خان نے جس طرح محنت و لگن سے اپنے آپ کو اپ گریڈ کیا اسی طرح آپ بھی عبداللہ خان کے نقش قدم پر چلیں ان شااللہ آپ کو بھی کامیابی ملے گی۔
دعا گو

شاکر شیخ 
ہیڈ ماسٹر تہذیب پری پرائمری و پرائمری اسکول مالیگاوں

Post a Comment

0 Comments