ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی کی دو کتابوں کا اتوار کو اجراء
شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور ومعروف ادیب، کہانی کار بالخصوص بچوں کی نفسیات کے مطابق سائنسی تحقیقی، معلوماتی اور سبق آموزیت سے پر کہانیوں پر ملکہ رکھنے والے، ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی (نائب صدر ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں) کی دو کتابوں، شہزادہ پرویز عالم (ناول) اور "دی ٹورٹوایز، ہو کلس دی لائن" اینڈ ادر اسٹوریز، کا اجراء مورخہ 28 فروری 2021ء بروز اتوار، صبح ٹھیک ساڑھے دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاوں کے مرکزی ہال میں ہوگا-
صدارت کے فرائض محترم سعید پرویز صاحب جبکہ اردو ناول کے سر ورق کی رونمائی محترم عارف عباس و مشک کامل صاحبان اور اجراء محترم الحاج مختار قریشی صاحب، انگلش کہانیوں کی کتاب کے سر ورق کی رونمائی اقبال نذیر و اشفاق صدیق صاحبان اور اجراء محترم ایڈوکیٹ عتیق الزماں زبیری صاحب کے دست مبارک سے ہوگا۔ کتابوں پر اظہار خیال شکیل انصاری، عمران جمیل، افضال انصاری، مبین نذیر، اظہر جمیل، اشفاق لعل و ماریہ انصاری فرمائیں گے جبکہ، رونق مجلس محمد اسحق خضر، پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی رشید آرٹسٹ، عبدالطیف انصاری، محمد رضا سر، شفیق انصاری سر، عمران سر چوپڑا، پرویز عثمانی، حارث نذر قادری ہوں گے نظامت کے فرائض رضوان ربانی و امتیاز رفیق سر انجام دیں گے- تمام ہی لوگوں سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب و صدر و اراکین اجراء کمیٹی نے کی ہے-
0 Comments