The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. بریکنگ نیوز: مالیگاوں کارپوریشن میں نئے آئی ایس کمشنر آئینگے دو دن میں ‏

بریکنگ نیوز: مالیگاوں کارپوریشن میں نئے آئی ایس کمشنر آئینگے دو دن میں ‏


بریکنگ نیوز: مالیگاوں کارپوریشن میں نئے آئی ایس کمشنر آئینگے دو دن میں 

مالیگاؤں (نامہ نگار) گزشتہ دس روز قبل شہر کی تمام پارٹیوں کی جانب سے خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ میں ٹھہراؤ پاس کرتے ہوئے مقامی میونسپل کمشنر دیپک کاسار پر عدم اعتماد لایا گیا ۔ دس روز ہوجانے پر بھی دیپک کاسار کو کوئی ٹرانسفر کا آرڈر نہیں ملا ۔ دیپک کاسار ابھی بھی ڈیوٹی پر مالیگاوں میں ہیں اور ڈیوٹی پر رہتے ہوئے وہ پندرہ روز کی چھٹی پر ہیں ۔ 

ان دس دنوں کے درمیاں الگ الگ طرح کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں مقامی کمشنر کے عہدے کو لیکر ، مگر ابھی معتبر زرایع سے ملی اطلاع کے مطابق مالیگاوں کارپوریشن میں آئندہ دو دنوں کے اندر نئے سخت گیر آئی پی ایس افیسر کی تقرری ہوگی ، معلوم ہوکہ نئے آئی پی ایس افیسر کے آنے سے بدعنوانوں کو ابھی سے گھبراہٹ ہے ، مارچ اختتام کی وجہ سے بیشتر ٹھیکیداروں کے بل اسی ماہ میں نکالنا ہوتے ہیں ۔ ایسے میں اگر نئے آئی پی ایس افیسر آتے ہیں تو بوگس بلوں اور بدعنوانی کرنے والوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے ۔ 

واضح رہے کہ شہر کچھ ہوشیار قسم کے لوگ کمشنر کی غیر موجودگی میں اپنا کھیل کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے میں آئی پی ایس افیسر کی تقرری سے ان پر قدغن لگے سکے گا ۔ وہیں یہ بھی خبر سنی جارہی ہیکہ اگر آئندہ دو دنوں میں نیا آئی پی ایس افیسر نہیں آسکا تو مقامی کمشنر دیپک کاسار کو ہی چارج دے دیا جائیگا۔ فی الحال دھننجئے نکم مالیگاوں میونسپل کارپوریشن کا عارضی عہدہ سنبھال رہے ہیں اور بیشر زمہ داریاں ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس انجام دے رہے ہیں ۔ 

معلوم ہوکہ آئی پی ایس افیسر آنے سے جہاں مالیگاوں میں بدعنوانی پر روک لگے گی وہیں شہری مسائل اور شہری ترقی کو لیکر بھی خاصی امیدیں اجاگر کی جارہی ہیں ۔ آؤٹر مالیگاوں سے امہی مالیگاونگر تنظیم اور سینٹرل مالیگاوں سے بیشتر افراد نے مالیگاوں میونسپل کمشنر میں آئی پی ایس کمشنر کا مطالبہ کیا ہے۔  

لگتا ہے دونوں جانب کے اداروں کا یہ دیرنہ مطالبہ اب دو دنوں میں آئی پی ایس افیسر کے آنے سے پورا ہوجاییگا ۔

Post a Comment

0 Comments