پولس رات کے کرفیو میں سختی نہ کریں.
(حاجی محمد یوسف نیشنل)
فرقہ پرست لعنتی سوامی نرسمانند سرسوتی کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ASP سےحاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس وفد کی ملاقات
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے شہر مالیگاؤں ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ چندرکانت کھانڈوی صاحب کو ایک مکتوب دیا جسمیں یہ مطالبہ کیاگیا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے سبکو بولنے کی آزادی ہے لیکن کسی کی ذات اور مذہب پر غلط جملے بولنے کی آزادی کسی کو نہیں ہے. کیونکہ اس ملک کی تہذیب گنگا جمنی اور بھائی چارے کی ہے. اور یہ تہذیب کسی کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی کے جذبات کومجروح کرے. مگر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کچھ فرقہ پرستوں کو نہیں بھاتی اور یہ فرقہ پرست خاص کر ایک ہی مذہب کے ماننے والوں کی وقفے وقفے سے دل آزاری کرتے چلے آرہے ہیں. کیونکہ انکے خلاف حکومت اور انتظامیہ کوئی سخت ایکشن نہیں لیتی اسوجہ سے ان فرقہ پرست عناصر کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں جوکہ اس ملک کے امن کے لئے خطرے کاباعث ہے.
حاجی محمد یوسف نیشنل کہاکہ ابھی غازی آبادداسنا کے ایک معلون فرقہ پرست ذہینیت کے نرسمانند سرسوتی(سادھوشیوشکتی دھام) نے ایک پریس کانفرنس میں رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات کہے ہیں اس سے اس ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کے مسلمانوں اور سیکولر باشندوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی ہے.
موصوف نے کہاکہ جبکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اس عالم کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے اور ہر مذہب کے ماننے والے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا احترام کرتے ہیں. اور یہی بات انکو فرقہ پرست ذہینیت والوں کو نہیں بھاتی اور وہ جان بوجھ کر ایسی جان بوجھ کر گستاخانہ کرتے ہیں جس سے اس بھارت ملک کے امن کو خطرہ پیدا کرکے اس پرامن ملک کی پیشانی کو دغدار کرنا چاہتے ہیں. اس لئے ہم حکومت سے اور پولس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان جیسے فرقہ پرست لوگ جو اس ملک کے امن کے دشمن ہیں ان پر سخت سے سخت کاروائی کرے. تاکہ پھر کوئی فرقہ پرست مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاکر اس ملک کے امن کو برباد کرنیکی کوشش کرنیکی بھی ناسوچے اور ان فرقہ پرستوں کے حوصلے پست ہوجائیں.
_*اور اس معلون شخص پر گناہ داخل کیا جائے اسے مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے. ہم ہمارا خاصگی وکیل لگاکراس فرقہ پرست کیخلاف مقدمہ لڑیں گے. اور اسے سخت سے سخت سزادلوائینگے. اس طرح کامطالبہ مہاراشٹرراشٹروادی کانگریس مائناریٹی و شہر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی نےکیاہے.
حاجی محمد یوسف یوسف نے ASPصاحب وDYSPصاحبہ سے یہ بھی کہاکہ دوپہر میں دھوپ کی شدت کیوجہ سے گراہک نہیں آتے اسوجہ سے دوپہر میں دکانیں بند رہتی ہیں. شام میں پانچ بجے دکانیں کھلتی ہیں. اور سات بجے پولس انتظامیہ بند کروادیتی ہے. ایسے حالات میں دکاندار اپنے بال بچوں کے لئے ضروریات زندگی کی اشیاء کیسے پوری کریگا. پولس انتظامیہ رات دس بجے تک چھوٹ دے. تاکہ دکاندار اپنے اہل خانہ کے لئے کچھ کما لیں گے. ورنہ حالات پہلے ہی خراب ہیں اور ایسا ہی چلتا رہا تو لوگ کرونا سے کم اور بھکمری سے زیادہ مرینگے. اس لئے پولس انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے.
آج کے اس وفد میں اخلاق بالے مقادم، زینو حاجی کٹلری والے، ڈاکٹر انیس احمد انصاری،رفیق حاجی راجو شیخ وغیرہ شامل تھے.
مالیگاؤں شہرراشٹروادی کانگریس پارٹی سمپرک کاریالیہ سکریٹری راجوشیخ
0 Comments