The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. آئیے ظالم اسرائیل کا سب سے بڑے ہتھیار سے مقابلہ کریں(سنی جمعتہ الاسلام مالیگاؤں)

آئیے ظالم اسرائیل کا سب سے بڑے ہتھیار سے مقابلہ کریں(سنی جمعتہ الاسلام مالیگاؤں)


آئیے ظالم اسرائیل کا سب سے بڑے ہتھیار سے مقابلہ کریں
(سنی جمعتہ الاسلام مالیگاؤں)

دعا مومن کا سب سے بڑے ہتھیار ہے اس بات پر ہمارا ایمان کامل ہے. قبلہ اول کے محافظ غیور فلسطینی قوم پر جنگی طاقت کے نشے میں چور ہٹ دھرم اسرائیلی حکومت وحشیانہ بمباری جاری ہے. جس میں چھوٹے بچوں سمیت مرد خواتین کی بڑی تعداد میں شہادت ہورہی ہے. اقوام عالم کی مجرمانہ لیپا پوتی اور خود پر مسلم ممالک کا ٹھپہ لگانے والے ممالک کی صرف سفارتی سطح کی مذمت سے اسرائیل کے حوصلے بلند ہورہے ہیں. سب روز غزہ پر بمباری کا سلسلہ تھمنے سے دور ہے. ہماری حکومت کی پالیسی میں فلسطینیوں کی مزاہمت دیکھائ دیتی ہے. وہ اس کی مذمت کرتی ہے. لیکن اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو سیلف ڈیفنس تسلیم کرکے درپردہ ظالموں کی حمایت پر آمادہ ہے. جو بھارت کی خارجہ پالیسی کے منافی ہے. اس جمہوری ملک میں ہم اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے حکومتی سطح پر بھی ہمارے احساسات درج کرائیں اس کے لیے 24 مئی بروز پیر ایڈیشنل کلکٹر کو مذمتی میمورنڈم سنی جمعتہ الاسلام مالیگاؤں کے زیر اہتمام دیا جائے گا. ساتھ ہی ساتھ گورنر آف مہاراشٹر اور راشٹر پتی صاحبان کو بھی بذریعہ ای میل مذمتی میمورنڈم روانہ کیا جائے گا. 
21 مئی بروز جمعہ رات دس بجے درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعائیہ مجلس منعقد ہونگی. قبلہ اول مسجد اقصٰی کی بازیابی کیلئے دعا ہونگی. ایسی تحریری رپورٹ بغرض اشاعت جانشین صوفی ملت صوفی نورالعین صابری صاحب نے دی. 8485891177

Post a Comment

0 Comments