دیویانگ سوسائٹی اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی.
====================================
کرونا مہاماری میں شہر کے معذوروں کا بھی تعاون رہا ہے
====================================
مالیگاؤں، شب برآت اور رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں سوسائٹی معذوروں کے مسائل کو لیکر تھوڑا سست روی سے کام کاج میں مصروف تھی مگر اب مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار عیدالفطر گذر جانے کے بعد دیویانگ سوسائٹی شہر کے معذوروں کے مسائل کو لیکر ایک مرتبہ پھر سے کمر کس لی ہے آنے والے دنوں میں سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی شہر کے دیگر دفاتر میں حسبِ معمول اپنے زیر التواء کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اپنے طئے شدہ پروگرام کے مطابق دورہ کرکے تفصیلات پیش کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر سیاسی لیڈران سے بھی رابطہ کر کے مشورے کے ساتھ اپنے کام کاج کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرئے گی.
دیویانگ سوسائٹی کی کوششوں سے جاری کی گئی پینشن اسکیم سال 2019 میں ایک معذور کو کارپوریشن کی جانب سے سالانہ 12000 روپے دیا گیا تھا. کورونا وائرس کے مدنظر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے فی معذور 15000 کی مانگ کی گئی تھی مگر اسکے برعکس اس سال کورونا مہاماری کی وجہ سے ایک معذور کو صرف 9500 روپیہ دیا گیا ہے یعنی شہر کے ایک معذور کو 2500 کم دیا گیا ہے اس وقت کارپوریشن سے فائدہ حاصل کرنے والے معذوروں کی مجموعی تعداد 1600 تک ہے
1600 ✕ 2500 اب آپ خود حساب لگائیں کہ کرونا مہاماری میں شہر کے معذوروں کا کتنا پیسہ لگا ہے.
0 Comments