دیویانگ سوسائٹی شہر کے سرپرست حضرات سے اپیل کرتی ہے
مالیگاؤں، (پریس ریلیز) اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ تہوار کی تعطیلات میں شہر کے نوجوان اور بچے سیر و تفریح کی غرض سے مالیگاؤں اطراف کے ندی نالوں اور ڈیم وغیرہ کا رخ کرتے ہیں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں، جو بچے تیراکی کے فن سے واقف نہیں ہوتے وہ بچے غرقاب ہوکر موت کا شکار ہو جاتے ہیں اسی طرح ہر سال کئی نونہالان قوم اپنی قیمتی جانیں گنوا دیتے ہیں اسی لئے اس سال پیشگی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے دیویانگ سوسائٹی شہر کے تمام ہی سرپرست حضرات سے گزارش کرتی ہے کہ اپنے بچوں کو گاڑیاں قطعی نہ دیں اور تہوار کی چھٹیوں میں اپنے بچوں کی مصروفیات پر مکمّل نگرانی رکھی جائے نہانے اور ہائے وے پر قطعی طور پر جانے نہ دیا جائے آپ کی مختصر سی نگرانی اپنے خوشیوں بھرے گھر کو ماتم کدہ بننے سے روک سکتی ہے.
اپیل کنندہ : دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments