اسلام پورہ کی اس خستہ حال روڈ کا ذمہ دار آخر کون؟؟؟
*اسلام پورہ وارڈ نمبر بارہ نشاط چوک سے لیکر محمد علی روڈ (ھدی ٹراویلس) تک جو روڈ ہے (شہید عبدالغفور روڈ) وہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اسلام پورہ کی یہ گلی کا استعمال دوسری گلیوں سے زیادہ ہے اس روڈ پر رکشا موٹر سائیکل اور نوجوانوں کا گزرنا تو محال ہے ہی اس سے زیادہ عورتوں، بچوں، بزرگوں اور معذوروں کا تو اللہ ہی نگہبان ہے،
اس روڈ پر اگر کوئی گر جائے تو اس کا فریکچر ہونا یقینی ہے، اس وارڈ کے نمائندوں سے جب اس کے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو ان کا جواب تحریر کرنا راقم کو مناسب نہیں
لگتا، نمائندوں کی عدم توجہی سے محلے کے لوگوں کا ناراض ہونا فطری عمل ہے اور اس وارڈ کے نمائندوں سے امید لگانا فضول ہے اس لیے شہر کے تعمیری مزاج رکھنے والے لیڈروں سے گزارش ہے کہ خدارا اس روڈ پر اپنی خصوصی توجہ دیں محلے والوں اور راہگیروں کو جو اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے نجات دلائیں اور شکریے کا موقع عنایت فرمائیں*
*نوجوانان اسلام پورہ مالیگاؤں*
0 Comments