دیویانگ سوسائٹی کا سیمینار کامیابی سے ہمکنار
مالیگاؤں، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 2ستمبر بروز جمعرات دوپہر 2 بجے قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 کے وسیع و عریض گراونڈ پر معذوروں کے مختلف مسائل اور بےروزگاری کو لیکر دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کی صدارت میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبئی سے تشریف لائے شری این ڈی مہاترے صاحب (ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل) انہی کے ساتھ ساتھ شریمتی جِگنا شاہ میڈم (پبلیشر ٹیکسٹائل ویلو چین ممبئی) انکے علاوہ بھی ممبئی سے تشریف لائے دیگر مہمان کرام اس اہم سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ابتدائی خطاب میں سوسائٹی کی جانب سے
کی جانب سے شہر کے تمام ہی معذوروں کے درپیش مسائل اور اب تک سوسائٹی کی جانب سے کی گئی کارکردگی کو بیان کیا گیا، اس پروگرام کے مقرر خصوصی
شری این ڈی مہاترے صاحب نے معذوروں کے ذریعے کئے گئے پروگرام کے انتظامات کو دیکھ کر دوران خطاب کہا کہ اگر اس وقت امیتابھ بچّن اور سلمان خان بھی میرے سواگت کے لئے آتے تو میں پہلے معذور لوگوں کو ترجیح دوں گا انہوں نے معذوروں کے لئے ہینڈلوم تیار کرنے کے پیچھے کیا وجہ رہی اور کتنی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اس بات کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے اسکا سہرا اپنی والدہ محترمہ کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یہ میری ماں کی دعا تھی کہ مجھے نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا،
شریمتی جِگنا شاہ میڈم (پبلیشر ٹیکسٹائل ویلو چین ممبئی) اپنے خطاب میں کہا کہ میں ممبئی میں رہتی ہوں مگر ایسا پروگرام مجھے دیکھنے میں نہیں آیا انہوں نے کہا کہ آپ معذور ہونے کے بعد بھی کسی سے کم نہیں ہو لیڈی ڈانسر سویدھا چندرن کی مثال دیتے ہوئے معذوروں کی حوصلہ افزائی کی دوران خطاب انہوں نے سب سے اہم بات یہ کہی کہ آپ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرو نا کہ آپ کی معذوری کو مجبوری بناو،
شری نوین اگروال (وائس پریسیڈنٹ اے ٹی ای انٹر پرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ) نے اپنی تقریر میں معذوروں سے مخاطب ہوتے ہوئے تقریر میں کہا کہ معذوروں کو کچھ خاص مقصد کے تحت اس دنیا میں بھیجا گیا ہے اور آپکے اندر کچھ کمی ہے تو اسکے بدلے میں آپ کی صلاحیتوں کو بڑھا دیا گیا ہے ایتھلیٹ اور اولمپکس گیمز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں کئی ایسے لوگ ہیں جو معذور ہونے کے بعد بھی میڈل جیت کر بھارت کا نام روشن کئے ہیں،
شری گروپرساد سیٹھی صاحب (اے ٹی ای انٹر پرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ) نے اپنی تقریر میں کہا کہ دیویانگ آج کے دور میں کسی سے کم نہیں ہے اور انہیں ہر حال میں کوشش کرتے رہنا چاہیے،
دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب (ممبئی ہائی کورٹ) نے سوسائٹی کی جانب سے ترجمانی کرتے ہوئے قانون کے حوالے سے مدلل خطاب کیا انہوں نے آرٹیکل اور رائٹس کی رو سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی کے بعد سے چلا آ رہا ہے کہ معذوروں کو مختلف طریقوں سے جو دیکھنے کا نظریہ ہے وہ مساوات کے خلاف ہے انہوں نے ایک بڑی بات یہ کہی کہ جب تک ایک معذور دماغی طور سے معذور نہیں ہوتا وہ معذور نہیں بلکہ وہ بھی ایک عام انسان کی طرح ہی ہوتا ہے انہوں نے سوسائٹی کی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہوئے ممبئی سے تشریف لائے مہمانوں کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہ سوسائٹی بلا تفریق مذہب و ملت شہر کے معذوروں میں ایک مقام اور بھروسہ قائم کیا ہے، اخیر میں سوسائٹی کے صدر
مدثر رضا صاحب نے مختصر مگر جامع انداز میں اپنی بات رکھتے ہوئے معذوروں کے مسائل بیان کئے بہت جلد ہی سوسائٹی شہر کے معذوروں کے لئے روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں اگلا قدم کیا ہوگا اسے جلد ہی ظاہر کیا جائے گا.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments