The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ٹیچرس ڈے مبارک

ٹیچرس ڈے مبارک


ٹیچرس ڈے مبارک

ماہانہ ساٹھ ہزار سے ایک لاکھ روپے پیمنٹ اٹھاکر حکومت ہند پر احسان کرنے والے گرانٹیڈ ٹیچرس کو یوم اساتذہ کی مبارک باد 


چار پانچ ہزار ماہانہ جیب خرچ پر دس دس سال سے کام کرنے والے نان گرانٹ ٹیچرس اور کروڑ پتی پونجی پتی اقربا پروری ڈونیشن رشوت کے باعث، مینجمنٹ کے ذریعے گھر بھر کی دعوت کے باعث لگ جانے والے ناکارہ ٹیچرس کے ساتھ برابری اور انصاف کے سلوک کے دعویدار علمبردار اسکول انتظامیہ ہیڈماسٹر سپر وائزرس کو یوم اساتذہ کی مبارک باد 

کہاں کروڑپتی ہر فکر سے آزاد ٹیچر اور کہاں گھر خرچ بھی نہ چلا پانے والے نان گرانٹ ٹیچر مگر نوشیروان عادل کے انصاف کو بھی شرمادینے والے برابری کا انصاف کرنے والے اسکول انتظامیہ کو یوم اساتذہ کی مبارک باد 

اسکولیں بند ہونے پر خوشیاں منانے والے اور گھر بیٹھے ماہانہ ایک لاکھ یا اس بھی زیادہ تک پیمنٹ اٹھانے والے، بچوں کی تعلیمی نقصان کی ذرہ برابر فکر نہ رکھنے والے تمام معماران قوم کو یوم اساتذہ کی مبارک باد 

اپنے بچوں کو مہنگے ٹیوشن، کوچنگ کلاسس لگاکر قوم کو آن لائن ایجوکیشن کے بھروسے چھوڑ کر گھر بیٹھے ہزاروں روپے گورنمنٹ پیمنٹ سائیڈ بزنس زمین کھیت فارم ہاؤس میں مست رہنے والے ٹیچرس کو یوم اساتذہ کی مبارک باد 

اور آخر میں ان چند فیصد ایمان دار اساتذہ کو دل سے یوم اساتذہ کی مبارک باد چاہے وہ گورنمنٹ گرانٹ پر ہوں یا نان گرانٹ و پرائیویٹ اسکولوں میں چند ہزار معمولی اعزازیہ پر کام کرتے ہیں، جو خوف خدا اور حشر میں جواب دہی کے پیش نظر ایمان داری سے اپنے پیشے سے انصاف کرتے ہیں جن کا تعارف ان کے شاگرد ہوتے ہیں
ان کی خدمات کو سلام ہے ان ہی چند فیصد سے پیشے کا وقار اب بھی باقی ہے ورنہ ٹیچرس نے اپنی خود غرضی، کروڑ پتی ارب پتی ہونے کے باوجود سماج تو دور اپنے سگوں کیلئے بھی بے فیض، حریص کنجوس فطرت، اپنا مقام خود گھٹا دئے ہیں

 اپنے وقت اور کام کے مقابلے میں کئ گنا زیادہ آمدنی کے باوجود ایک ٹیچر سوائے چند گھنٹے اسکول میں وہ بھی منہ بگاڑ بگاڑ کر کہ یہ کام ہے وہ کام ہے یہ لگادئے وہ لگا دئے کہہ کہہ کر وقت پاس کرنے والے ٹیچرس ایمان داری سے بتائیں کیا وہ اپنی آمدنی کا صحیح استعمال کررہے ہیں؟
بچو ہائے بددعا ؤں سے اگر لگ گئ تو عالیشان بنگلوں میں تو رہتے ہی ہو عالیشان ہاسپٹلس میں بھی سڑو گے اور یہاں بچ گئے تو وہاں تو جواب دینا ہی ہے کہ اپنے پیشے سے کتنا انصاف کیا
یوم اساتذہ مبارک ہو

Post a Comment

0 Comments