The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. 26 جنوری کو ہارون احمد انصاری ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب

26 جنوری کو ہارون احمد انصاری ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب


26 جنوری کو ہارون احمد انصاری ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب

مالیگاؤں (پریس ریلیز) معہد ملت روڈ جعفر نگر سے متصل گراونڈ پر شیخ رشید صاحب کی کوششوں سے گزشتہ دوسال قبل ہارون احمد انصاری ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس پر مسلسل فالو اپ لیتے ہوئے مکمل نگرانی کرتے ہوئے اس کام کوپایہ تکمیل تک پہنچایا گیا اب یہ ہاسپٹل وسائل و اسباب لوازمات اسٹاف سے

 لیس تیار ہو چکا ہے 26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر دوپہر 12 بجے اس کا افتتاح عمل میں آئے گا یہاں ریاستی وزیر دادا بھوسے ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نیلیش آھیرے ظفر احمد اللہ سمیت دیگر سرکردہ افراد بطور مہمان شریک ہوں گے اولین مئیر طاہرہ شیخ رشید نے آج نمائندوں کو اس  بابت تفصیل بتائی واضح رہے کہ اس علاقے کے طبی مسائل پرقدغن  لگے گا اور راحت

 مل سکے گی اس کے لیے بر سرِ اقتدار نے خاص کوششیں کی شیخ رشید صاحب نے اپنے سیاسی استاد ہارون احمد انصاری کے نام سے اس ہاسپٹل کو منسوب کرکےبہترین گرو دکشنا دی ہے اور یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا یہ علاقہ
متوسط  مانا جاتا ہے کہ اس لیے اطراف کی عوام کو راحت ملے گی اسٹار ہوٹل اور ہائے وے کےاس پار تک مضافاتی بستی بڑھ رہی ہے ایسے میں ان نو آباد کچے علاقے کی غریب عوام کو بھی یہاں سے طبی سہولیات حاصل ہوسکیں گی اس سے قبل تیس 
کروڑ فنڈ سے دو سو بیڈ کا علی اکبر اور واڈیا ہاسپٹل بھی تعمیر نو کے مرحلے سے گزر رہا ہے مدنی نگر ہیلتھ سینٹر کئی سال پہلے شروع کیا گیا نیما والوں کو اسکول نمبر 14 میں کار آمد کیا گیا دادا بھوسے کی کوششوں سے  کارپوریشن کے توسط سے کیمپ میں ملٹی پل ہاسپٹل بچوں کے لیے موسم پل پر وہیں دیانہ میں اقلیتی طبقہ کے لیے تین ہاسپٹل کی تعمیر بھی جاری ہے. سول اسپتال کے لیے بھی کئی اضافی کوشش کر کے اسے کارآمد بنایا گیا کرونا کے ایام میں طبی سہولیات کو لیکر بھی بر سرِ اقتدار اور کارپوریشن انتظامیہ مستعد تھا عوام کے تعاون سے مالیگاؤں پیٹرن پورے ملک میں مانا گیا اسی طرح صحت عامہ کے مراکز جاری کئے گئے آئندہ بھی طبی سہولیات کو لیکر کئی منصوبے زیر غور ہیں شیخ رشید صاحب  غریب پرور 
اور زمینی سطح کے لیڈر ہیں وہ طبی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اکثر آپریشن وغیرہ میں مالی مدد بھی کرتے ہیں اس طرح کی تفصیل ذمہ داران نے بتائی وہیں آج کارپوریشن مئیر آفس میں ہونے والی اس اردو مراٹھی پریس کانفرنس میں طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے شہر کے لوگوں کو شہر میں ہی علاج ملے ہماری کوشش ہے اس موقع پر عمران شیخ شکیل جانی بیگ اسلم انصاری سمیت کارپوریشن آفیسران موجود تھے
اس اسپتال میں تیس بیڈ دو آپریشن تھیٹر اور دیگر مشین اور لوازمات فراہم کئے گئے ہیں علی اکبر واڈیا سے اسٹاف بھی تعینات کئے جائیں گے 5 کروڑ کی لاگت سے بنے اس اسپتال میں ریاستی و مرکزی سرکار کا فنڈ بھی شیخ رشید صاحب نے بڑی کوششوں سے حاصل کیا وہیں یہاں آئندہ وبائی خطرات کے پیش نظر آکسیجن پلانٹ بھی بنایا گیا ہے تاکہ دشواری نہ ہو سکے اس تقریب میں مرحوم ہارون احمد انصاری (سابق رکن اسمبلی) بابائے سیاست کے افراد خانہ کو بھی بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے اس اسپتال کے اطراف صاف صفائی کا نظم اور پانی کی نکاسی کے لئے نالے کی بھی تعمیر کی گئی ہے اس علاقے سے سول ہاسپٹل وغیرہ دور پڑتے تھے وہیں یہ علاقہ محنت کش مصروف اور متوسط مانا جاتا ہے

Post a Comment

0 Comments