The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. شہر کے معذوروں کی شکایت پر مطالباتی لیٹر سول ہاسپٹل کو روانہ

شہر کے معذوروں کی شکایت پر مطالباتی لیٹر سول ہاسپٹل کو روانہ


شہر کے معذوروں کی شکایت پر مطالباتی لیٹر سول ہاسپٹل کو روانہ

            مالیگاؤں، شہر مالیگاؤں کے سول ہسپتال میں ہر بدھ کو جسمانی طور سے معذور افراد کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر دیا جاتا ہے مگر گذشتہ کئی روز سے شہر کے معذوروں کی جانب سے دیویانگ سوسائٹی کو مسلسل شکایت موصول ہو رہی تھی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے گزشتہ بدھ کو بذات خود سول ہاسپٹل کے معذور ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا وہاں پر میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے آئے شہر بھر کے معذور افراد سے ملاقات کی اور انکی تمام پریشانیاں جاننے کے بعد صدر کی دستخط سے پانچ نکات پر مشتمل مطالباتی لیٹر سول ہاسپٹل کو روانہ کیا گیا جس میں کیس پیپر نکالنے کے لیے معذوروں کی الگ سے نہ صرف لائن بنائی جائے بلکہ اس لائن پر باقاعدہ طور پر معذوروں کے نام سے بورڈ بھی لگایا جائے، اور بدھ کے روز کچھ ڈاکٹر حضرات کو چھوڑ کر بقیہ ڈاکٹروں کو وقت کا پابند بنایا جائے، اور سب سے اہم شکایت یہ درج کرائی گئی ہے کہ بدھ کے روز سول ہاسپٹل کے اندر اور باہر ایجنٹ حضرات بھی موجود ہوتے ہیں جو بھولے بھالے معذوروں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے نام پر پیسہ لیتے ہیں اور کچھ لوگ ممبر سازی کا فارم تقسیم کر رہے ہیں ایسے تمام ہی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے، ناسک سول ہاسپٹل میں مراٹھی عرضی بھرنے کا سسٹم نہیں ہے لہٰذا یہاں بھی وہ سسٹم ختم کیا جائے، کرونا یودھا ایوارڈ یافتہ شخصیت دتّو دیورے نامی شخص کا رویہ معذوروں کو لیکر صحیح نہیں ہے اسکو تاکید کی جائے اس لیٹر پر آخری مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ دیویانگ سوسائٹی معذوروں سے متعلق بیماری کا بورڈ آویزاں کرنا چاہتی ہے جس کی ہمیں اجازت دی جائے حالانکہ یہ تمام ذمہ داری شہر کے نمائندے کی ہے مگر اس وقت شہر کی سیاست ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف ہے.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں

Post a Comment

0 Comments