The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. حیات داخلے کے متعلق اہم معلومات (دیویانگ سوسائٹی)

حیات داخلے کے متعلق اہم معلومات (دیویانگ سوسائٹی)


حیات داخلے کے متعلق اہم معلومات (دیویانگ سوسائٹی)


             جسمانی طور سے معذور، بیوہ، اور ضعیف حضرات کو ہر سال 1، جنوری سے 20 جنوری کے درمیان سنجے گاندھی آفس جوکہ کورٹ کے سامنے واقع ہے اس آفس میں حیات داخلہ جمع کروانا لازمی ہوتا تھا تاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والا وظیفہ بند نہ ہو مگر امسال 2022 میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں 1،اپریل 2022 سے 31 جون 2022 تک حیات داخلہ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ اس سال سے حیات داخلے کے ساتھ آمدنی سرٹیفیکیٹ بھی جوڑنا لازمی قرار دیا گیا ہے، دیویانگ سوسائٹی شہر کے ایسے تمام ہی افراد جو حکومت کی جانب سے ہر ماہ وظیفہ حاصل کرتے ہیں ان معذور، بیوہ، اور ضعیف حضرات سے دیویانگ سوسائٹی دو گذارش کرتی ہے پہلی گذارش یہ ہے کہ اگر آپ کے راشن کارڈ میں آپ کے لڑکوں کا نام ہے اور ان لڑکوں کی عمر 25 سال ہوچکی ہے ایسے حضرات پہلی فرصت میں اس لڑکے کا نام اپنے راشن کارڈ سے نکلوا دیں جو 25 سال کے ہو چکے ہیں اس سال جن افراد کا وظیفہ روکا گیا ہے ان لوگوں میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کے لڑکے 25 سال کے ہوگئے ہیں مگر انکے نام راشن کارڈ سے خارج نہیں کئے گئے ہیں لڑکیوں کے نام کتنے بھی رہیں اور انکی عمر 25 سال سے زیادہ بھی ہو تو کوئی حرج نہیں مگر لڑکوں کی عمر 25 سال سے کم ہونا چاہیے اور دوسری گذارش یہ ہے کہ اس سال 1،اپریل سے 31 جون کے درمیان آپ جب بھی اپنا حیات داخلہ سنجے گاندھی آفس میں جمع کروانے جاو گے تو اپنا حیات داخلہ جمع کروانے سے پہلے آپکے بھرے ہوئے حیات داخلے کا زیراکس کروا لیں اور اسی زیراکس پر سنجے گاندھی آفس کے کسی بھی ادھیکاری کی دستخط اور تاریخ لکھوا لیں کیونکہ پچھلے سال 2021 میں بہت سارے ایسے معذور، بیوہ، اور ضعیف حضرات کے وظیفے صرف اس لئے روک دئیے گئے کہ وہ لوگ سال 2021 میں حیات داخلہ جمع نہیں کروائے تھے حالانکہ اس میں بھی ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو سال 2021 میں حیات داخلہ جمع تو کروائے تھے مگر ان لوگوں کے پاس کسی بھی قسم کا ثبوت موجود نہیں تھا اسی بنا پر پر دیویانگ سوسائٹی ان افراد کی مدد کرنے سے قاصر ہے لہٰذا اس بار دھیان سے اور اطمینان سے کام کرنا ہے تاکہ آپ کا وظیفہ بند نہ ہو حیات داخلہ بھرنے کا وقت قریب آتے ہی دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے مزید رہنمائی کی جائے گی.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments