انگلش زبان سیکھنے کیلئے دس کارآمد اور مفید باتیں : اشفاق لعل خان
کریئر گائیڈنس سیل مالیگاؤں کے زیر اہتمام کامیاب "انگلش کمیونیکیشن اسکس" وبینار
مالیگاؤں (مدثر رضا)معروف موٹیویشنل اسپیکر اشفاق لعل خان سر کے ذریعے انگلش زبان کو سیکھنے کے لیے ویبینار میں بتائی گئی دس کارآمد اور مفید باتیں جو اس طرح سے ہیں. (1) انگلش لیکچر کو بغور سماعت کرنا.(2) کسی ایکسپرٹ انگلش ٹیچر کو اپنا رول ماڈل بنانا کہ مجھے اس ٹیچر کے جیسا انگلش بولنا ہے. (3) اس ٹیچر کی طرح آپ کو بولنے کی مشق کرنا ہے.(4) بلند آواز سے پڑھنے کی مشق کرنا.(5) کسی بھی ٹیچر کی رہنمائی میں پڑھنا کہ وہ آپکی غلطی کو درست کر سکے.(6) مشکل لفظ کو الگ سے لکھنا. (7) روزانہ نئے نئے الفاظ کو یاد کرنا.(8) آسان لفظوں سے انگلش بولنے کی شروعات کرنا.(9) کسی اپنے قریبی دوست کو اپنا پارٹنر بنانا جس کے ساتھ آپ کم از کم پانچ منٹ انگریزی میں بات کر سکتے ہو.(10) اب آپ خود اعتمادی کے ساتھ انگریزی بولنے کی کوشش کریں.
کریئر گائیڈنس سیل مالیگاؤں کے زیر اہتمام منعقد "انگلش کمیونیکیشن اسکلس" وبینار میں ممبئی, بھیونڈی, دھولیہ, آکولہ, اورنگ آباد اور مالیگاؤں شہر کے سینکڑوں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کر وبینار کو کامیاب بنایا. وبینار کے آخیر سیشن میں سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع ہوا. آئندہ دنوں میں مزید وبینار, سیمینار اور آف لائن لیکچرس کا انعقاد کیا جائے گا.
اس پروگرام کے اغراض و مقاصد اور مقرر خصوصی اشفاق لعل خان کا تعارف پروفیسر ایس این انصاری (مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس) نے پی پی ٹی کے ذریعے بہترین انداز میں پیش کیا. اس وبینار کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ عمران راشد نے بجوبی نبھائی. اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب محمد عارف (آفاق اکیڈمی), وسیم موسی, مدثر رضا (دیویانگ سوسائٹی) اور سی جی سی ممبران نے بھر پور تعاون پیش کیا.
2 Comments
ReplyDeleteماشاءاللہ۔۔ بہت ہی شاندار
A good initiative for our students. May Almighty Allah accept all the efforts
ReplyDelete