کرونا وبا کے دوران 2022 کیسے منایا
جائے گا یوم جمہوریہ ملک کی طاقت کا کیسے ہوگا مظاہرہ؟
جانیے تفصیلات
عالمی وبا کرونا وائرس اور اس کے اومی کرون ویرینٹ (Omicron) سے چلنے والی تیسری لہر کے درمیان اس سال یوم جمہوریہ کے پریڈ میں حاضری تقریباً 5,000 سے 8,000 تک کم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے 26 جنوری 2022 کو دہلی میں ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' (Azadi ka Amrit Mahotsav) کی تقریبات کے موقع پر 75 طیاروں کے ساتھ سب سے بڑے اور عظیم الشان فلائی پاسٹ کا وعدہ کیا ہے۔
تاہم مغربی بنگال ٹیبلو کو مسترد کیے جانے پر تنازعہ کے درمیان مرکز نے 25 دیگر جھانوں کی شرکت کو منظوری دے دی ہے۔ بنگال کی وہ جھلک جس میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر دکھایا گیا تھا، اب کولکاتہ کے یوم جمہوریہ پریڈ میں دکھایا جائے گا۔
مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات اب 24 جنوری کے بجائے ہر سال 23 جنوری سے شروع ہوں گی تاکہ بوس کے یوم پیدائش کو شامل کیا جا سکے۔ نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے اس سے قبل مجاہد آزاددی کے یوم پیدائش کو ’پراکرم دیوس‘ کے طور پر منانا شروع کیا تھا۔
0 Comments