The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. آل انڈیا سنی جمیعتہ الاسلام کی اپیل و یوم دعا

آل انڈیا سنی جمیعتہ الاسلام کی اپیل و یوم دعا


آل انڈیا سنی جمیعتہ الاسلام کی اپیل و یوم دعا

             گزشتہ 12نومبر 2021 پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مالیگاؤں بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑا جس میں 60 سے زیادہ افراد پر مقدمہ درج ہوا 60 سے زیادہ افراد آج 3 ماہ سے زیادہ ہو گیا قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں بحر حال قانونی نقاط کی مکمل کاروائی کے بعد پولیس آفیسر ان کی جانب سے چار شٹ داخل کی جاچکی ھے وکلاء حضرات اپنی بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں گرفتار شدگان کی رہائی کے لیے کوشش جاری ہے یہ عدالتی اور قانونی معاملات ہیں ہمارا سب سے زیادہ بھروسا یقین اور اعتماد دعا پر ہے 
آل انڈیا سنی جمیعتہ الاسلام مالیگاؤں شہریان سے اپیل کرتی ہے کہ پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کریں ہر نماز کے بعد گرفتار شدہ افراد کیلئے دعا کریں خواتین اسلام و نوجوانوں سے گزارش ہے کہ روزہ کا اہتمام کریں 
ائمہ مساجد اور مدارس سے اپیل ہے کہ آنے والے جمعہ کو یومِ دعا منائیں بعد نماز جمعہ ناموسِ رسالت ﷺ کے نام پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے لوگوں کی رہائی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کریں 
الله پاک حضور ﷺ کے صدقے گرفتار شدگان کے رہائی کے فیصلے واسباب پیدا فرمائے الله پاک عالم اسلام میں امن و شانتی عطا کرے باالخصوص ہمارے شہر کو امن امان کا گہوارہ بنانے جن افراد پر مقدمات جاری ہیں ان کے اہل خانہ کے، ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نماز ، روزہ اور دعاؤں کا اہتمام کریں
گزارش کنندہ۔۔۔۔۔۔۔ 
آل انڈیا سنی جمیعتہ الاسلام مالیگاؤں

Post a Comment

0 Comments