The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ناسک کے ہوٹل سیون اسکائے میں پر وقار تقریب، سعید حمید، شری کانت سنونے، سہیل راٹھوڑ، سنجیو کمار راجپوت اور ریحان یونس کو اعزاز سے نوازا گیا

ناسک کے ہوٹل سیون اسکائے میں پر وقار تقریب، سعید حمید، شری کانت سنونے، سہیل راٹھوڑ، سنجیو کمار راجپوت اور ریحان یونس کو اعزاز سے نوازا گیا


اتوار 13 فروری کو ناسک ہیڈلائن پوسٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر سیون اسکائے ہوٹل(ناسک) میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ہیڈ لائن پوسٹ نیوز پورٹل کے چیف ایڈیٹر وسیم رضا خان نے ہیڈ لائن پوسٹ کے تصور سے لے کر آج اس پورٹل کے ایک سال مکمل ہونے تک مکمل روداد پیش کی اور اس پورٹل کی کارکردگی کی کارکردگی کا مکمل جائزہ پیش کیا۔
وی کامریڈ میڈیا کے سی ای او جاوید شیخ نے کہا کہ وسیم رضا خان نے دو سال قبل ان کے سامنے ہیڈ لائن پوسٹ کا تصور پیش کیا تھا اور تب سے آج تک ہم نے مل کر کام کیا اور آج ہیڈ لائن پوسٹ کی ایک مختلف شناخت بن چکی ہے۔
ہیڈ لائن پوسٹ کے ایک سالہ جشن کے موقع پر ناسک میونسپل کارپوریشن کے میئر ستیش کلکرنی، سابق میئر، کارپوریٹروں اور شہر کی معزز شخصیات کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سعید حمید(سینئر صحافی)، ڈاکٹر شری کانت سنونے(سینئر صحافی)، ریحان یونس(جرنلسٹ،مالیگاؤں)، سہیل راٹھوڑ( ڈائریکٹر ٹوڈے 24 نیوز) اور نیشنل نیوز ایجنسی کے چیئرمن سنجیو کمار راجپوت کو ہیڈ لائن پوسٹ سے جڑنے والی نئے صحافیوں کی رہنمائی کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔
 اس موقع پر شری کانت سنونے نے اپنے صحافتی تجربات بتاتے ہوئے نئے صحافیوں کو صحافت کی اہمیت، دیانتداری، سچائی اور ایمانداری سے صحافت کرنے کی تلقین کی۔ وہیں سعید حمید صاحب نے 80 کی دہائی میں ممبئی میں اپنی کرائم رپورٹنگ کے تجربات پیش کرتے ہوئے میڈیا کے بدلتے ہوئے طریقے، ڈیجیٹل اور آن لائن صحافت سے متعلق پرمغز خطاب کیا۔ ریحان یونس نے صحافت کے اصول و ضوابط کی وضاحت کرتے ہوئے آن لائن جرنلزم اور مائیکرو جرنلزم سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی اور ہیڈ لائن پوسٹ کے نئے صحافیوں کو صحافت کے رموز و اوقاف کو سمجھتے ہوئے وقت سے ہمقدم ہوکر کر صحافت کرنے کی صلاح دی۔ اس کے علاوہ سہیل راٹھوڑ نے آن لائن و ڈیجیٹل جرنلزم سے متعلق رجسٹریشن اور تکنیکی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ہیڈ لائن پوسٹ سے ابتداء سے منسلک سہیل راٹھوڑ نے ہیڈ لائن پوسٹ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور جیو ٹی وی پر 24/7 چلانے سے متعلق عزائم ظاہر کئے۔
ایمس کے سکریٹری اجمل خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اخیر میں تمام ہیڈ لائن پوسٹ سے منسلک تمام صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئئ ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سعید حمید، سنجیو کمار راجپوت، سہیل راٹھوڑ، وسیم رضا خان اور دیگر صحافیوں کو مومنٹو سے نوازا گیا۔

Post a Comment

0 Comments