The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. کرناٹک کا حجاب تنازعہ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک کی کچھ طالبات نے حجاب معاملہ پر ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے

کرناٹک کا حجاب تنازعہ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک کی کچھ طالبات نے حجاب معاملہ پر ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے


کرناٹک کا حجاب تنازعہ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک کی کچھ طالبات نے حجاب معاملہ پر ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے

حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل

نئی دہلی: کرناٹک کا حجاب تنازعہ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک کی کچھ طالبات نے حجاب معاملہ پر ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، اس معاملے پر دائر تازہ عرضیوں کا سپریم کورٹ کے سامنے فوری سماعت کے لیے ذکر (مینشن) کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کو کالجوں میں حجاب پہننے پر ریاستی حکومت کی پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کی تھی۔ ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ریاستوں میں کالج دوبارہ کھل سکتے ہیں لیکن جب تک معاملہ زیر التوا ہے طلبا کو مذہبی لباس پہننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ساحلی شہر اڈوپی میں ایک سرکاری پری یونیورسٹی کالج کی انتظامیہ نے 6 مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس میں جانے سے روک دیا۔ اس کے بعد کالج کے ہندو طالب علم زعفرانی اسکارف اور جھنڈے لہرانے لگے تو تنازعہ نے شدت اختیار کر لی۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کو اسکول کالجوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کرنا پڑا

Post a Comment

0 Comments