The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. خود کو ہندو کہتے شرم آتی ہے........ لڑکی مسکان کی حمایت میں بول پڑی

خود کو ہندو کہتے شرم آتی ہے........ لڑکی مسکان کی حمایت میں بول پڑی


خود کو ہندو کہتے شرم آتی ہے........ 
لڑکی مسکان کی حمایت میں بول پڑی 

نئی دہلی: بھارت میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے والی کالج کی طالبہ مسکان کی حمایت میں ہندو لڑکی بھی بول پڑی۔

 نیوز کے مطابق بھارت میں کالج کی طالبہ حجاب کے معاملے پر اللہ اکبر کے نعرے لگانے کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگئی تھی اب مسکان کی حمایت میں بھارتی ہندو لڑکی بھی کھل کر بول پڑی۔

شالنی نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے خود کو ہندو کہتے شرم آتی ہے، ایک نہتی لڑکی کو اتنے سارے نام نہاد رام بھگتوں نے گھیر لیا۔

شالنی نے کہا کہ وہ حجاب کرتی ہے تو تمہیں کیا پریشانی ہے، تم جے شری رام کے نعرے لگاسکتے ہو تو وہ مسلمان اللہ اکبر تک نہیں کہہ سکتی

پاکستان نے کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے ناظم الامور کو حکومت پاکستان کی شدید تشویش اور مذمت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کالج میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تو جس پر ایک مسلم لڑکی مسکان حجاب پہنے موٹر سائیکل پر کالج پہنچی اور ہندو انتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگا دیے تھے

Post a Comment

0 Comments