The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. *جامعہ اظہارالعلوم کے طلبا کی تلاوت قرآن سے سامعین محظوظ ہوے*

*جامعہ اظہارالعلوم کے طلبا کی تلاوت قرآن سے سامعین محظوظ ہوے*


*جامعہ اظہارالعلوم کے طلبا کی تلاوت قرآن سے سامعین محظوظ ہوے*

*الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں تقسیم انعامات کی تقریب کامیابی سے ہم کنار*
🔅♦️🔅♦️🔅♦️🔅♦️🔅♦️
الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام جامعہ میں زیر تعلیم طالبات اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے طلبا میں تعلیمی بیداری اور تلاوتِ قرآن سے شغف پیدا کرنے کے لیے *ذہنی آزمائشی سوال و جواب* کا امتحان ہوا جس کے نتائج اور تقسیم انعامات کا اعلان مورخہ20/فروری صبح10:00بجے جامعہ میں تقریب کا انعقاد کرکے کیا گیا۔
اِس تقریب کے آغاز سے اخیر تک تلاوت قرآن،نعت رسول اور نوری قاعدہ نیز پارہ عمّ کی مع التجوید طلبا و طالبات نے تلاوت کی۔جن کو سن کر تعلیمی معیار اور جامعہ کے معلمین و معلمات کی محنتوں کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔طلبا و طالبات نے بڑے ہی حسین انداز میں قرآنی سورتوں کی تلاوت کی جس سے سامعین محظوظ ہوے۔بعدہ ذہنی آزمائشی سوال و جواب کے امتحان میں اول،دوم اور سوّم نمبر پر آنے والے امیدواروں کو معزز مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔
اِس تقریب کی سرپرستی *ماسٹر عبدالرشید و کاملی محمد رمضان صاحبان* نے فرمائی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی عارف حسین اشرفی،مفتی امتیاز نجمی،حافظ محمد راشد،محمد نعیم حاجی محمد مصطفے(فریم میکر)،محمد فرحان محمود،محمد عابد کاملی،عبدالباسط چشتی،محمد سعید(پاپا پان والے)،علی احمدصاحب،عثمان غنی مقادم،صوفی عبدالمنان اشرفی،محمد شاہد اشرفی(رکشہ والے)وغیرہ حاضر رہے۔اِس تقریب کی مکمل طور پر نگرانی مدرسین مدرسہ شفاعة القرآن حافظ محمد رمضان،حافظ غلام محمد صابری اور حافظ مبشر رضوی و معلمات جامعہ اظہارالعلوم کے ذمہ رہی جو بحسن و خوبی ادا کی گئی۔اخیر میں دعا و صلوة و سلام پر تقریب کا اختتام ہوا۔

Post a Comment

0 Comments