The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. قاری احمد علی فلاحی صاحب کے ہاتھوںکامیاب ازدواجی زندگی کا راز نامی کتاب کا اجراء

قاری احمد علی فلاحی صاحب کے ہاتھوںکامیاب ازدواجی زندگی کا راز نامی کتاب کا اجراء


قاری احمد علی فلاحی صاحب کے ہاتھوں
کامیاب ازدواجی زندگی کا راز نامی کتاب کا اجراء

    ( 17 فروری) بروز جمعرات مسجد نعمانی معہد ملت مالیگاؤں میں منعقدہ اجتماعی نکاح کی تقریب میں نوجوان عالم دین مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب کی تالیف کردہ کتاب" کامیاب ازدواجی زندگی کا راز" عمل میں آیا ۔ اس موقع پر قاری احمد علی فلاحی صاحب نے کتاب کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمد عامر یاسین ملی کی یہ بہترین کتاب ہے، آج سب سے بڑا مسئلہ ازدواجی زندگی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کا ہے، زوجین کو اپنی ازدواجی زندگی کیسے گزارنی چاہیے، اس موضوع پر اس کتاب میں وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے،لھذا تمام لوگوں کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے۔
    واضح ہوکہ اس کتاب میں مندرجہ ذیل عنوانات پر روشنی ڈالی گئی ہے:
1)حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی
2) خوشگوار ازدواجی زندگی کے رہنما اصول
3) میاں بیوی کے اختلاف کو کیسے دور کیا جائے؟
4) دارالقضاء میں میاں بیوی کے معاملات کس طرح حل کئے جاتے ہیں؟
5) میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے اور اولاد کے حصول کے لیے چند مجرب وظائف

      کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے آج ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کتاب کو حاصل کیا۔یہ کتاب سویرا بکڈپو نیاپورہ اور سٹی بکڈپو محمد علی روڈ( مالیگاؤں) پر دستیاب ہے۔ اسی طرح اس کتاب کو حاصل کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے
۔8446393682

Post a Comment

0 Comments