گیان واپی مسجد کے لئے احتجاج کرنے پر بےگناہ گرفتاری و باعزت رہائی پر بہادر نوجوانون کا استقبال
شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم
آندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
گیان واپی مسجد کے لئے احتجاج کرنے پر گذشتہ دنوں مالیگاؤں کے بہادر امامس اور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ لیکن بہادر نوجوانوں کی باعزت رہائی عمل میں آنے پر آل انڈیا امامس کونسل اور ایس ڈی پی آئی کے صدرواراکین کیلئے استقبالیہ تقریب آج بروز بدھ رات دس بجے عبداللہ نگر ایم ڈی ایف آفس پر منعقد کی گئی ہے.
اس تقریب میں مقرر خصوصی مولانا عرفان دولت ندوی, جناب راحیل حنیف اور جناب اعجاز شاہین اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے. اس تقریب کی نظامت عمران راشد فرمائیں گے جب کہ انتظامیہ میں ایم ڈی ایف اور مسلم لیگ کے صدرواراکین موجود رہیں گے.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ و مسلم لیگ کی جانب سے منعقد استقبالیہ تقریب میں میڈیا افراد سے شرکت کی گزارش ہے.
0 Comments