دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے تحصیلدار کو لیٹر روانہ
گزشتہ دنوں دیویانگ سوسائٹی کا ایک وفد جونی تحصیلدار آفس کا دورہ کیا وہاں حالات کا جائزہ لینے کے بعد دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے مقامی تحصیلدار کو ایک لیٹر روانہ کیا گیا ہے جس میں شہر کے تمام ہی معذوروں کے علاوہ بیوہ، ضعیف، طلاق شدہ خواتین کے لئے دو مطالبات پیش کئے گئے ہیں پہلا مطالبہ یہ پیش کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال شہر کے بہت سارے معذوروں کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا تھا کہ وہ حیات داخلہ جمع کروا چکے تھے اسکے باوجود بھی انکا نام حیات داخلہ جمع نہ کروانے والوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا تھا صرف ان معذوروں سے اتنی غلطی ہوئی تھی کہ کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت موجود نہیں تھا کہ وہ حیات داخلہ جمع کروا چکے ہیں لہٰذا اس سال کوئی بھی حیات داخلہ جمع کروانے آئے تو اسے ریسوڈ دیا جائے
اور دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ جونی تحصیلدار آفس میں جہاں حیات داخلہ جمع ہو رہا ہے وہاں سخت دھوپ ہے معذوروں کو راحت اور دھوپ سے بچاو کے لیے عارضی طور پر منڈپ کا انتظام کیا جائے تاکہ حیات داخلہ جمع کروانے والوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس طرح کا تحریری لیٹر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے روانہ کیا گیا ہے
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments