27/مئی جمعہ کو علاقہ رمضان پورہ کے سرکردہ(سردار)افراد کی ہوگی
گزشتہ 18/مئی بروز بدھ کو تنظیم ائمہ مساجد اہلسنّت رمضان پورہ کیجانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان پورہ میں جس شادی میں لڑکے یا لڑکی کے گھر رٙت جگے کی رات DJ بجایا جائے گا،ناچ گانا ہوگا یا بارات میں آتش بازی کی جائے گی اُس بارات کے دولہے کا نکاح قطعی طور پر نہیں پڑھایا جائے گا۔اِس اعلان کے بعد شہر کے سرکردہ افراد اور عوام میں بالخصوص جس گھر میں شادی ہے اُس گھر کے سرپرستوں میں کافی خوشی کا ماحول رہا۔لوگوں نے ائمہ اہلسنّت کے اِس اقدام کی کافی سراہنا کرتے ہوئے تنظیم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کی اور دعاوں سے نوازا۔سب سے اہم بات اِس سلسلے کی یہ رہی کہ اِن دنوں رمضان پورہ کی مساجد میں جتنے بھی نکاح انعقاد پذیر ہوئے سب نے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سادگی سے بارات لاکر عقد خوانی کروائی۔ہم تنظیم کے تمام ارکان رمضان پورہ کی مساجد میں سادگی سے بارات لاکر نکاح کرانے والے تمام سرپرستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اُنہوں نے ہمارے اعلان کا خیر مقدم کیا۔اللہ پاک سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ان شاء اللہ اِس تحریک کو مزید تقویت دینے کے لیے آنے والے جمعہ27/مئی کو بعد نماز عشا علاقہ رمضان پورہ کے ایسے سرکردہ افراد جو شادی لگنے اور تاریخ طے کرنے سے لے کر نکاح کی محافل میں گواہ یا وکیل کے طور پر ہر جگہ پیش پیش رہتے ہیں اُن حضرات کی ایک خصوصی میٹنگ مدرسہ اظہارالعلوم کے ہال میں لی جائے گی۔اُس میٹنگ میں شادیوں کی غیر شرعی رسومات سے متعلق ائمہ کرام گفتگو فرمائیں گے۔نیز اُن بے جا رسومات کا خاتمہ کیسے ہو سرکردہ حضرات سے مشورہ کیا جائے گا۔
نوٹ کچھ لوگ ہمارے اِس اعلان پر نکاح کے بعد آتش بازی کررہے ہیں اُن کے لیے یہ اعلان ہے کہ آئندہ اس طرح کی غلیظ حرکت کرنے والوں کے گھر کسی بھی تقریب میّت،شادی،منگنی اور دوسرے پروگرامات میں محلے کے امام صاحب کی شرکت نہیں ہوگی۔اِس لیے تمام مسلمانوں سے گزارش ہے اس کارِ خیر کو سنجیدگی سے لیں بری رسومات کو ختم کریں اور اللہ کو راضی کرکے دنیا و آخرت کی بھلائیاں اپنے لیے مقدر کریں۔
المعلن:تنظیم ائمہ مساجد اہلسنّت،رمضان پورہ مالیگاوں
0 Comments