شہر مالیگاؤں و اطراف کے کل 610 امیدواروں نے 10 کمپنیوں میں دیا انٹرویو
مالیگاؤں میں پہلی بار ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے میگا جاب فیئر بروز سنیچر کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک منصورہ انجینئرنگ کالج میں منعقد کیا گیا.
اس نوکری میلہ میں کل 600 بے روزگار امیدواروں نے 10 کمپنیوں میں مختلف ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل آسامیوں کیلئے انٹرویو دیا. تمام ہی شریک امیدواروں میں شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو دو دن کے اندر کال اور آفر لیٹر دیا جائے گا.
منصورہ کیمپس جاب فیئر میں جن کمپنیوں نے شرکت کی ان میں نوری سیس, الفا بوائلر, دلیپ فیبریکس, سیسٹومیک, ای نیوران, ہانڈای, نسا انڈسٹری اور ایل آئی سی شامل ہیں.
اس جاب فیئر میں دسویں, بارہویں, گریجویشن اور ماسٹر ڈگری تعلیم یافتہ بے روزگار امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انٹرویو دیا.
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے ملک بھر میں 100 شہروں میں میگا جاب فیئر منعقد کیا گیا ہے. منصورہ کالج میں پہلی مرتبہ اسطرح کا کامیاب جاب فیئر منعقد ہوا.
0 Comments