شہر کے سبھی معذور افراد متوجہ ہوں
دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں کے سبھی معذوروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 19 مئی بروز جمعرات شام 7 سے 10 بجے تک قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 گراونڈ میں شہری سطح پر معذوروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی ہے اس میٹنگ میں حیات داخلہ، پینشن اسکیم ،راشن کارڈ،ڈیجیٹل بس پاس کے علاوہ دیویانگ سوسائٹی کے اہم رکن ایڈووکیٹ سالک انصاری اور سوسائٹی کے صدر مدثر رضا اپنے زرین خیالات کا اظہار کریں گے لہٰذا شہر کے سبھی معذوروں سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر میٹنگ کو کامیاب بنائیں.
نوٹ : معذور خواتیں کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments