غربید مسجد میں حج کلاس کا آغاز
گذشتہ دو سال کی کرونا مہاماری کے چلتے حج و عمرہ و زیارت روضۂ اطہر کی تمام تر پابندیوں کو اللہ عزوجل کے فضل سے ختم کرتے ہوئے سعودی گورنمنٹ نے حسبِ دستور حج و عمرہ جیسی مہتم بالشان عبادت کی ادائیگی کیلئے اجازت دے دی ہے جس کے پیشِ نظر الحمدللہ ہمارے اپنے شہر مالیگاؤں و ناشک ضلع سے بھی کافی تعداد میں لوگ حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔
ایسے خوش نصیب عازمینِ حج و عمرہ کی تربیت و رہنمائی کیلئے شہر عزیز مالیگاؤں کی وسیع و عریض غربید مسجد چونابھٹّی کے اوپری حج و عمرہ تربیتی ہال میں عید الفطر کے بعد 5 شوّال المکرّم 1443 ہجری مطابق 7 مئی 2022 عیسوی بروز سنیچر سے ان شاءاللہ حج تربیتی کلاس کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جس میں روزانہ بعد نمازِ عشاء فوراً حضرت مولانا حافظ سعید احمد صاحب ملّی رحمانی دامت برکاتہم انتہائی آسان و عام فہم انداز میں عازمین حج و عمرہ کی تربیتی فرمائیں گے ۔ لہٰذا امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب عازمینِ حج غربید مسجد چونابھٹّی مالیگاؤں میں روزانہ ہونے والی اس تربیتی کلاس سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔
مستورات کیلئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔
0 Comments