شہر مالیگاؤں میں معذوروں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کو لیکر موثر اور احسن طریقے سے آواز بلند کرنے والی واحد نمائندہ تنظیم بنام دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی تہوار کی چھٹیوں کے بعد معذوروں کے مسائل کو لیکر ایک مرتبہ پھر کمر بستہ ہوگئی ہے
واضح رہے کہ اس سوسائٹی میں جتنے بھی معذور افراد کام کرتے ہیں سب بلا معاوضہ معذوروں کے تیئں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں سوسائٹی کی جانب سے رمضان المبارک کو لیکر عبادت و ریاضت کے لیے ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین کو ایک ماہ کے لیے چھٹی دی گئی تھی مگر اب تہوار کی چھٹیاں مکمّل ختم ہوتے ہی دیویانگ سوسائٹی شہر کے معذوروں کے مسائل کو لیکر ایک مرتبہ پھر کمر بستہ ہو گئی ہے جلد ہی سوسائٹی کی جانب سے میٹنگ کا اعلان کیا جائے گا جس میں شہر کے تمام ہی معذوروں کو پینشن اسکیم ،حیات داخلہ، سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کے علاوہ آنے والے دنوں میں سوسائٹی کس پروجیکٹ پر کام کرنے والی ہے بتایا جائے گا.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments