The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. نعیم احمد کی تلاش کیلئے محکمہ فائربریگیڈ اور قلعہ تیراک گروپ سرگرم

نعیم احمد کی تلاش کیلئے محکمہ فائربریگیڈ اور قلعہ تیراک گروپ سرگرم

 سوند گاؤں سے مدثر رضا کی رپورٹ


          مالیگاؤں، (نوائے شہر نیوز) گزشتہ روز بروز بدھ شام چار بجے مالیگاؤں گرنا ندی میں نہانے کی غرض سے گئے 26 سالہ جواں سال نعیم احمد پانی میں چھلانگ لگانے کے بعد واپس نہیں آئے اسی دن سے محکمہ فائر بریگیڈ کے علاوہ مالیگاؤں کے جیالے نوجوان قلعہ تیراک گروپ مسلسل سرگرم عمل رہا ہے



 آج جمعہ بعد جب میں میرے دوست عمران احمد مانے تیراک سے فون پر رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ شکیل تیراک اور میں سوند گاؤں میں نعیم احمد کو تلاش کر رہے ہیں میں دوستوں کے ہمراہ جیسے ہی سوند گاؤں پہنچا تو شکیل تیراک، عمران مانے فائر بریگیڈ کی گاڑی کا ڈرائیور عابد بھائی پانی سے نکل کر فائر بریگیڈ کی گاڑی کی سمت بڑھ رہے تھے 



انہوں نے بتایا کہ چندن پوری، مل گاؤں، سوند گاؤں، مٹکی مندر ایس گاؤں مقامات پر نعیم احمد کو تلاش کر چکے ہیں قلعہ تیراک گروپ نعیم احمد کو تلاش کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگاتا ہوا دکھائی دیا جب میں سوند گاؤں پہنچا تو ایک بات مجھے بہت عجیب لگی وہ یہ کہ ایک جانب ہمارے شہر کے درجنوں جیالے ماہر تیراک اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بے سروسامانی کے عالم میں نعیم احمد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں 



مگر فائر بریگیڈ عملہ صرف شکیل تیراک عابد ڈرائیور دو لوگوں پر مشتمل تھا عمران احمد مانے خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت شکیل تیراک کے ہمراہ دکھائی دیئے عمران احمد مانے سے رات دیر گئے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بھکن شاہ کے اطراف میں نعیم احمد کو تلاش کرنے میں مصروف ہوں شہر کی عوام سے دعا کی درخواست کی جاتی ہے

Post a Comment

0 Comments