سبکدوش فوجی یونس خان کے زیر نگرانی فری فزیکل ٹریننگ کا بہترین نظم
ایم ڈی ایف کا نوجوانانِ قوم کے مفاد میں قابل ستائش قدم
مالیگاؤں( پریس ریلیز ) مرکزی حکومت کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا گیا جس میں ملک بھر سے لاکھوں بچوں نے فارم بھرا۔ احتجاج کے بیچ شہر مالیگاؤں میں بھی اس بات کی کمی محسوس کی۔ اس لئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے مالیگاؤں سے بھی اگنی ویر تیار کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کام کے لئے آرمی جوان یونس خان نے ہر طریقے سے وقت اور ٹریننگ دینے کا ذمہ لی۔ ایم ڈی ایف کے نوجوان مسلسل اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں طلباء اور ان کے والدین اگنی پتھ میں دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔
آج بروز سنیچر 16 جولائی 2022 کو عزیز کلو اسٹیڈیم پر صبح 6 بجے سے ٹریننگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ یونس خان پورے جوش اور جذبے سے قوم کے بچوں کو تیار کررہے ہیں۔ مزید یہ کہ پہلے ہی دن طلباء نے بھی خوب جوش بتایا اور دل لگا کر محنت کی۔ یاد رہے فارم کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی ہے۔ ہمارے بچوں اور قوم کے لئے یہ سنہرے موقع ہے اس لئے اسے ہاتھ سے جانے نہ دیں۔
جو طلباء ٹریننگ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ صبح 6 بجے عزیز کلو اسٹیڈیم پر حاضر رہیں۔ ٹریننگ کے دوران یونس خان سر نے بچوں کو کافی تحریر دی۔ انہیں بہت سے فائدے بتائے۔ کہا کہ اگر ہم یوں ہی محنت کرتے رہے تو انشاءاللہ سلیکشن ضرور ہوگا۔
مرکزی حکومت کے زیر اہتمام جاری کردہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت انڈین آرمی, نیوی اور ایئر فورس میں ساڑھے 17 سے 21 سال کی عمر اور آٹھویں, دسویں اور بارہویں کامیاب نوجوانوں کیلئے فوج کے مختلف شعبوں میں سپاہی, ٹیکنیکل, نان ٹیکنیکل, ڈرائیور, اسٹور کیپیر اور دیگر آسامیوں کیلئے بھرتی کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع ہو چکا ہے.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ سبکدوش آرمی جوان یونس خان کے زیر نگرانی پہلا پروگرام اے ٹی ٹی اسکول, دوسرا پروگرام الفلاح آئی ٹی آئی اور دی لائٹ نائٹ اسکول و جونیئر کالج میں فوج بھرتی بیداری مہم کے تحت اگنی پتھ اسکیم پر سیمینار منعقد کیا گیا.
اس موقع پر بطور مقرر خصوصی یونس خان نے طلبہ سے خطاب کیا. انھوں نے فوج کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو بتایا کہ بہتر مستقبل اور زندگی میں بہترین بدلاؤ لانے کیلئے فوج میں جانا چائیے. انھوں نے کہا اگنی پتھ اسکیم میں انتخاب کے بعد چار سال کی فوج میں نوکری ملے گی ساتھ ہی بھاری تنخواہ, پینشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی. انھوں نے بتایا کہ یہ چار سال آپ کی زندگی کے بہترین سالوں میں سے ہونگے.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی ٹیم میں سرپرست اعجاز شاہین, صدر احتشام شیخ بیکری والا, نائب صدر عمران راشد, صابر ماسٹر ایس ٹی ڈی والے, ایڈوائزر پروفیسر ایس این انصاری, پروفیسر حبیب الرحمن, پروفیسر وسیم موسی, نذر شیخ, ببو ماسٹر, عبداللہ انصاری اور دیگر اراکین اس مہم کو لیکر شہر میں متحرک ہیں.
0 Comments