The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. کانگریس کے ریاستی و ضلعی عہدیداروں کی ناسک میں اہم میٹنگ

کانگریس کے ریاستی و ضلعی عہدیداروں کی ناسک میں اہم میٹنگ

 اعجاز بیگ کے ہمراہ مالیگاؤں کانگریس کمیٹی اراکین نے کی شرکت 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہو چکی ہیں. جس کے تحت بروز اتوار 31 جولائی 2022 کو بامبے ناکہ ہال ناسک میں کانگریس کے ریاستی و ضلعی عہدیداروں کی ناسک میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی. 


اس موقع پر اعجاز بیگ نے کہا کہ مہاراشٹر کے منتخب تمام رکن اسمبلی کو زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے. پارٹی کو مضبوط بنانے اور ترقی دلانے کیلئے بیان بازی سے پرے عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی کام کرنا چاہئے. انھوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن میں کانگریس پارٹی پوری طاقت سے امیدواری کرے گی اور بھاری تعداد میں جیت بھی درج کروائے گی. 



اس میٹنگ میں ریاستی صدر نانا صاحب پٹولے, بالا صاحب تھورات, ناسک و دیگر اضلاع کے صدرو اراکین نے شرکت کی. وہیں مالیگاؤں کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ, ڈاکٹر منظور حسن ایوبی, جمیل کرانتی, احتشام شیخ بیکری والا, صابر ماسٹر, عمران راشد, زین العابدین پٹھان, وسیم موسی اور دیگر ممبران نے شرکت کی.

Post a Comment

0 Comments