The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. مہااتسو پر مالیگاؤں کے شہداء اور علماء کا ذکر بھی کریں

مہااتسو پر مالیگاؤں کے شہداء اور علماء کا ذکر بھی کریں

 *آؤ ہم ایسا بھی کریں*

*شہدا کو ذرا یاد کریں*




از قلم= *زاہد امین*

معلم. شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں


پورے ہندوستان میں آزادی کی 75ویں سالگِرہ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منائی جا رہی ہےاور مجاہدین آزادی کو ان کی قربانیوں کے ساتھ یاد بھی کیا جارہا ہے اور ہر اس مجاہد کا ذکرِ خیر کیا جارہا ہے جو انگریزوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں.... مگر بڑے ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اپنے ہی شہر کے مجاہدین کی قربانیوں سے چشم پوشی کررہے ہیں. ہمارے پاس ایک موقع ہے کہ اس مہااتسو پر ہم. 


ایسا کریں کہ مالیگاؤں کے نو شہداء کرام کے ساتھ علماء کرام کا ذکر کریں اور بچوں کو بتائیں کہ ہمارے بزرگوں نے کس طرح انگریزوں کے دانت کھٹے کیے تھے. انہیں یہ بتائیں کہ ہمارے اسلاف نے کس طرح غلام ہندوستان میں اپنی حکومت قائم کی تھی.


آئیے اس یوم آزادی کے موقع پر وہ مقررین یا وہ اساتذہ کرام جو اپنی اپنی اسکول میں تقریر کرنے والے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اپنے اسٹیج سے ہمارے شہر کے علماء کرام اور مجاہدین نے کس طرح انگریزی حکومت سے ٹکر لی؟ کس طرح ہمارے شہر میں ہندوستانی حکومت قائم کی؟ کس طرح سے انگریزی حکومت نے مجاہدین کو پھانسی کی سزا سنائی؟ کتنے مجاہد شہید ہوئے؟


یہ سب باتیں اپنے بچوں کے سامنے بتائیں تاکہ انہیں بھی ہماری اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کے واقعات یاد رہیں گے.. 


مالیگاؤں کی جنگ آزادی کا ذکر شہر کے کئی مصنفین نے تحریر کی ہے. جن کی کتابیں شہر کے کئی بک اسٹال پر دستیاب ہیں. اساتذہ و مقررین تھوڑی سی محنت کریں تو آپ اور ہم اپنے بچوں میں یہ قیمتی اثاثہ منتقل کرسکتے ہیں..


یہ. میری ایک تجویز ہے اگر آپ کو یہ پسند ہو تو اس پر عمل ضرور کریں




Post a Comment

0 Comments