The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. آزادی کا امرت مہوتسو 75 سالہ جشن آزادی

آزادی کا امرت مہوتسو 75 سالہ جشن آزادی

 *زیر اہتمام*


 *مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ و اگنی ویر ٹریننگ کمیٹی* 


*محترم جناب*


مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے سابق فوجی یونس خان کی نگرانی میں عزیز کلو اسٹیڈیم پر قوم کے نوجوانوں کے لئے گذشتہ ایک ماہ سے فوج میں بھرتی کیلئے ٹریننگ دی جاری ہے۔ جس میں پولس محکمہ ، فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف ، ریلوے, سیکورٹی اور دیگر سرکاری نوکریوں اور ملک کی خدمات کے لئے نوجوانوں کو تیار کیا جارہا ہے۔ 


 اس وقت پورا ملک آزادی کا 75 سالہ جشن منارہا ہے۔ 


اسی سلسلے میں 15 اگست کے موقع پر عزیز کلو اسٹیڈیم کرکٹ گراؤنڈ پر سابق فوجیوں اور اگنی ویر ٹریننگ لے رہے نوجوانوں کے ذریعہ آزادی کا 75 سالہ جشن منایا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں ہم آپ کو بصد خلوص و احترام مدعو کرتے ہیں۔ امید ہیکہ آپ اس اہم پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں گے۔


*بتاریخ:* 15 اگست 2022


بوقت:* صبح 9 بجے 


*بمقام :* عزیز کلو اسٹیڈیم, مالیگاؤں 


*منجانب:* صدرواراکین مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ اور اگنی ویر ٹریننگ کمیٹی

Post a Comment

0 Comments