The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. دو روزہ عمرہ تربیتی کلاس

دو روزہ عمرہ تربیتی کلاس

 الحمدللہ حج کی ارکان کی ادائیگی سے بخیر و عافیت فراغت کے بعد ایک مرتبہ پھر عمرہ کی ادائیگی کیلئے حسبِ معمول بندگانِ خدا دنیا کے مختلف گوشوں سے جوق در جوق حجازِ مقدّس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔ ہمارے اپنے شہر مالیگاؤں کے لئے بڑی سعادت کی بات ہے کہ ہر ماہ کئی ٹور کے ذریعے بڑی تعداد میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے ہمارے اپنے اعزّا و اقربا حرمین شریفین کی حاضری دیتے ہوئے ہم باشندگانِ مالیگاؤں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اللّٰه عزوجل سے دعا ہیکہ اللّٰہ تعالٰی شہر عزیز کو نظرِ بد سے محفوظ فرمائے اور معتمرین و حجّاجِ کرام کو صحیح و درست نمائندگی کرنے کی توفیق بخشے اور انکی حرمین شریفین کی حاضری کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت سے نوازے۔ 

شہریانِ عزیز کو اطلاع دی جاتی ہیکہ گذشتہ چالیس برسوں سے زائد عرصے سے جاری حجّاج و معتمرین کرام کی تربیتی نشست و کلاسس حسبِ سابق جاری ہو چکی ہیں۔ 

حالیہ دنوں میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والوں کی دو روزہ عمرہ تربیتی کلاس 7/6 اگست مطابق 7 ، 8 محرّم الحرام 1444 ہجری بروز سنیچر، اتوار بعد نمازِ عشاء فوراً ان شاءاللہ غربید مسجد چونابھٹّی کے اوپر ہال میں منعقد ہوگی ۔ جسمیں معلّم الحجّاج حضرت مولانا حافظ سعید احمد صاحب ملّی رحمانی دامت برکاتہم انتہائی عام فہم اور سادہ انداز میں ان شاءاللہ عازمینِ عمرہ کی رہنمائی فرمائیں گے۔ لہٰذا عمرہ کے خواہشمند مَرد حضرات و خواتین غربید مسجد میں ہونے والی اس تربیتی کلاس سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔ 

نوٹ : غربید مسجد میں عشاء کی جماعت ٹھیک نو 09:00 بجے ہے 

مستورات کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔

منجانب محبّین حج و عمرہ تربیتی کلاس و انتظامیہ غربید مسجد مالیگاؤں۔

Post a Comment

0 Comments