The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. انجیئنرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے جاری، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 ، اکتوبر

انجیئنرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے جاری، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 ، اکتوبر

 منصورہ انجینئرنگ کالج حکومت سے منظور شد ہ ایف سی سینٹر میں رجسٹریشن،ویریفکیشن اور کاؤنسلنگ

کی سہولیات


مالیگاؤں ( پریس ریلیز)ریاست مہاراشٹر کے ٹیکنکل کالجوں میں باہویں سائنس کے بعد چار سالہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے جاری ہوچکے ہیں۔ حکومت مہارشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل ممبئی کے زیر اہتمام آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2022 ہے۔


 ایسے طلباء وطالبات جنھوں نےجے ای ای امتحان یا مہاراشٹر سی ای ٹی امتحان فزکس، کیمسٹری اور میتھس مضامین میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ایسے تمام ہی طلباءو طالبات قبل از وقت آن لائن رجسٹریشن کریں تاکہ انجینئرنگ ڈگری کے مختلف شعبوں میں داخلے مل سکے۔  


انجیئنرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے کیلئے ایف سی سینٹر پر رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کیلئے تعلیمی دستاویزات کی فوٹو کاپی ، کاسٹ سرٹیفکیٹ ویلیڈیٹی ، پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل دستخط ضروری ہے۔  


ریاست مہاراشٹر بھر کی تمام انجینئرنگ کالجوں میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں جس کیلئے رجسٹریشن کے بعد کالج اور شعبوں کا انتخاب تین مرحلوں میں ہوتا ہے۔ جن طلباء و طالبات نے مہاراشٹر سی ای ٹی امتحان دیا ہے انھیں کسی بھی طرح کی رجسٹریشن فیس بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 


مالیگاؤں شہر کی منصورہ انجینئرنگ کالج میں حکومت سے منظور شدہ ایف سی سینٹر قائم ہے۔ اس سینٹرمیں طلباء و طالبات کیلئے کاؤنسلنگ، ڈکیومنٹ اسکیننگ، آن لائن رجسٹریشن ، ڈکیومنٹ اپلوڈنگ اور ویریفکیشن تک کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔


 شہر مالیگاؤں کے طلباء و طالبات ایف سی سینٹر سے استفادہ کریں۔ منصورہ انجینئرنگ کالج میں بارہویں سائنس کے بعد چار سالہ ڈگری میں سول انجینئرنگ، کمپیوٹر انجیئنرنگ ، الیکٹریکل انجینئرنگ،الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ اور میکانیکل انجینئرنگ میں پروزجنل داخلے جاری ہو چکے ہیں۔ ان کورسیس میں اقلیتی طلباء کو حکومت کی جانب سے اسکالرشپ بھی دی جاتی ہے۔ 


مزید معلومات کیلئے پروفیسر صدیقی محسن(9028254543)، پروفیسر اشفاق احمد(90282545436)، پروفیسر شہزاد مبین ( 9822852835)،پروفیسر ایس این انصاری (90282545418) سے رابطہ قائم کریں۔

Post a Comment

0 Comments