اہلیان شہر جمعہ کا بیان سننے کا اہتمام کریں !
مفتی محمد عامر یاسین ملی
ان دنوں شہر مالیگاؤں میں سماجی برائیوں خصوصا نشہ ، خودکشی ،لڑائی جھگڑے اور نوجوان نسل کی بے راہ روی کے سد باب کے لیے تمام مسالک و مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات کی حمایت اور تعاون سے ادارہ صوت الاسلام کے زیرِ اہتمام سماج سدھار مہم جاری ہے ، اس مہم کے ذمہ داران کی جانب سے ائمہ مساجد اور کی سہولت کی غرض سے نشہ اور اس کے نقصانات کے موضوع پر خطبہ جمعہ اور مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا تحریر کردہ ایک فکر انگیز مضمون جاری کیا گیا ہے، تاکہ خطاب جمعہ کے ذریعے عام مسلمانوں میں بیداری پیدا ہو۔
شہر مالیگاؤں کے خطباء اور مقررین کی تنظیم گلشن خطابت مشترکہ طور پر خطاب جمعہ کی اس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ گلشن خطابت کے مقررین سماج سدھار مہم کی تقویت کے لئے نشہ اور اس کے نقصانات کے موضوع پر خطاب کریں گے ان شاءاللہ
اسی کے ساتھ بلا تفریق مسلک و مکتب فکر تمام ہی ائمہ مساجد اور خطباء سے درخواست ہے کہ آنے والے جمعہ کو نشہ کے موضوع پر خطاب فرمائیں! جزاکم اللہ خیرا
اہلیان شہر سے بھی گزارش ہے کہ جمعہ کا وقت ہوتے ہی مساجد میں پہنچ کر اہتمام کے ساتھ جمعہ کا بیان سنیں ۔
گزارش کنندہ
محمد عامر یاسین ملی
نوٹ: جن حضرات کو نشہ کے موضوع پر تقریری مواد درکار ہو ، وہ اس نمبر پر واٹس ایپ میسیج کریں: 8446393682
0 Comments