The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. گریجویٹ ایم ایل اے انتخابات کے پیش نظر ڈاکٹر سدھیر تانبے کا مالیگاؤں دورہ

گریجویٹ ایم ایل اے انتخابات کے پیش نظر ڈاکٹر سدھیر تانبے کا مالیگاؤں دورہ

 سیکولر ذہن رکھنے والے ڈاکٹر سدھیر تانبے کو اسمبلی بھیجنا ضرورت وقت یے


ڈاکٹر سدھیر تانبے نے اقلیتی اسکولوں اور اساتذہ کے مسائل کو حل کیلئے یقین دہانی کی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) پانچ ضلعوں ناسک، جلگاؤں، دھولیہ، نندوربار و احمد نگر پر مشتمل گریجویٹ حلقہ اسمبلی کے سابق ایم ایل اے، ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب نے شہر مالیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے 12 اکتوبر شام 7 بجے، سٹیزن کیمپس کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں گریجویٹ ٹیچرز سے خطاب بھی کیا۔ 


تقریب کی صدارت مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے کی-اس موقع پر سٹیزن کیمپس کے روح رواں الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب کا شال اور بگے پیش کر کے استقبال کیا، اور تقریب کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے آپ نے اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل، اساتذہ کرام کے مسائل، ٹیچرز بھرتی، گرانٹ، گریجوٹی، جونی پینشن، اسکولوں کی منظوری، ڈویژن منظوری، شالارتھ و ملیانکن سے جڑے تمام مسائل کی طرف اشارہ کیا- اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب نے جس طرح سے ماضی میں مسائل کے حل میں معاونت و نمائندگی کی اسی طرح مستقبل میں بھی آپ اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرواتے رہیں گے-


 ڈاکٹر سدھیر تانبے نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم کے تئیں سنجیدگی اختیار کرے اور تمام ہی تعلیمی اداروں کے مسائل، ٹیچرز کے مسائل اور طلبہ کے مسائل کو حل کرے اور ہمارا کام یہ ہو گا کہ ہم ان مسائل کو بہتر طور پر حکومت کے سامنے پیش کریں گے- لیکن اسکے لئے سب سے پہلے گریجویٹ ووٹر لسٹ میں گریجویٹ حضرات کے ناموں کی شمولیت ضروری ہے- جس کے لئے بیداری مہم کئی مہینوں سے جاری ہے.


اپنے صدارتی خطاب میں اعجاز بیگ صاحب نے کہا کہ سکیولر ذہن کے کام کرنے والے ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب کو اسمبلی بھیجنا وقت کی ضرورت ہے- میں اور میرے سرپرست ڈاکٹر منظور حسن ایوبی اس معاملے میں شانہ بشانہ رہیں گے-


 قبل اسکے صدر ٹی ڈی ایف و سرپرست مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم فیروز حسین بادشاہ، سوئس ہائی اسکول کے چئیرمین عبدالرحیم بھیا، عبید بھائی (سنگمنیر) اور وڑگے سر نے بھی مختصراً اظہار کیا۔ جبکہ اسٹیج پر سید ہاشم علی سر، احتشام بیکری والا سمیت شہر و بیرون شہر کی سرکردہ شخصیات جلوہ افروز تھیں اور سامعین میں شہر کی مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور مختلف تنظیموں کے افراد بھی موجود تھے۔ اس تقریب کی نظامت رضوان ربانی سر نے کی اور شکریہ صابر بھائی نے ادا کیا۔



Post a Comment

0 Comments