مالیگاؤں میں ہزاروں کی تعداد میں گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس بے روزگار ہیں
ایم ایل سی ڈاکٹر سدھیر تانبے کا مالیگاؤں کے تعلیم یافتہ افراد نے کیا استقبال
مالیگاؤں (پریس ریلیز) پانچ ضلعوں پر مشتمل گریجویٹ ایم ایل اے یعنی ایم ایل سے کے انتخابات ہر چھ سالوں میں ہوتے ہیں. ایم ایل سی کا انتخاب تعلیم یافتہ فراد کی نمائندگی کیلئے اسمبلی میں ہوتا ہے. مالیگاؤں کا ناسک ضلع میں شمار ہوتا ہے اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں دھولیہ, احمد نگر, نندور بار اور جلگاؤں بھی شامل ہیں.
گزشتہ تین مرتبہ سے منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر سدھیر تانبے نے مالیگاؤں شہر کا دورہ کیا اور سٹیزن کیمپس میں تعلیم یافتہ افراد سے خطاب بھی کیا. اس موقع پر ایم ڈی ایف کے سیکریٹری ایس این انصاری نے ان سے معیاری تعلیم, طلباء و طالبات کے حقوق اور اساتذہ کے مسائل پر سوالات کئے. نیز شہر میں ہزاروں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے زرائع پر تبادلہ خیال کیا.
ڈاکٹر سدھیر تانبے نے کہا کہ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو شہر مالیگاؤں کی اقلیتی اسکولوں, اداروں, طلباء و طالبات اور اساتذہ کیلئے خصوصی طور پر کام کرینگے. انھوں نے بتایا کہ ماضی میں انھوں نے یونانی ڈاکٹروں کی ریگولر پراکٹس کیلئے منظوری دلائی تھی. بعد ازاں بی یو ایم ایس ڈاکٹر ایلوپیتھی میں بھی کام کرسکتے ہیں.
احتشام شیخ بیکری والا (نائب صدر , مقامی کانگریس کمیٹی) نے ڈاکٹر سدھیر تانبے کا استقبال کیا. اس موقع پر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی,فیروز بادشاہ,صابر ماسٹر ایس ٹی ڈی والے, اظہر شیخ اور کانگریس و ایم ڈی ایف کے اراکین موجود تھے.
0 Comments