سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادود کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ طبیعت خراب ہونے کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی تھے۔
سماجوادی پارٹی کے بانی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادود کا 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ اننہیں طبیعت خراب ہونے کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی تھے۔ یہیں پر انہوں نے آخری سانسیں لیں۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اکھلیش یادو نے لکھا ’میرے عزت مآب والد اور سب کے نیتا جی نہیں رہے‘۔ ملائم سنگھ یادو کو 22 اگست کو سانس لینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی طبیعت میں سدھار نہیں ہو رہا تھا اور یکم اکتوبر کی رات کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا، جہاں ایک ڈاکٹروں کا پینل ان کا علاج کر رہا تھا۔ ملائم سنگھ کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے سیفئی لے جایا جائے گا۔
0 Comments