The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن آج رات میں امریکہ روانہ ہوگی

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن آج رات میں امریکہ روانہ ہوگی

 11 سے 16 اکتوبر 2022 تک آئی ایم ایف-ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکہ کے سرکاری دورے پر آج دیر رات روانہ ہوں گی


مرکزی وزیر خزانہ جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی میٹنگوں کے علاوہ کئی ممالک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گی



خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 11 اکتوبر 2022 سے شروع ہونے والے سرکاری دورے پر امریکہ جائیں گی۔ اپنے دورے کے دوران، محترمہ سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگوں کے علاوہ جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنر (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گی ۔


وزیر خزانہ جاپان، جنوبی کوریا، سعودی عرب، آسٹریلیا، بھوٹان، نیوزی لینڈ، مصر، جرمنی، ماریشس، متحدہ عرب امارات، ایران اور نیدر لینڈ سمیت کئی ممالک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔ وزیر خزانہ او ای سی ڈی، یورپی کمیشن اور یو این ڈی پی کے قائدین اور سربراہان سے ون آن ون میٹنگوں کا بھی انعقاد کریں گی۔


ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر خزانہ امریکہ کی وزیر خزانہ محترمہ جینیٹ ییلن اور عالمی بینک کے صدر جناب ڈیوڈ مالپاس سے الگ الگ میٹنگیں کریں گی تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔


مرکزی وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک ممتاز غیر منافع بخش عوامی پالیسی تنظیم، بروکنگز انسٹی ٹیوشن میں ’’ہندوستان کے اقتصادی امکانات اور عالمی معیشت میں رول‘‘ کے موضوع پر فائر سائڈ چیٹ میں بھی حصہ لیں گی۔


محترمہ سیتا رمن اس دورے کے دوران جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز ( ایس اے آئی ایس) میں ’ٹیکنالوجی، فائننس اور حکمرانی‘ کے باہمی ربط کے ذریعے ہندوستان کی منفرد ڈیجیٹل پبلک گڈز (ڈی پی جی) اسٹوری اور ہندوستان میں پیدا ہونے والے ملٹی پلائر اثرات پر اپنے خیالات شیئر کریں گی۔


دورے کے بعد کے حصے کے دوران، مرکزی وزیر خزانہ یو ایس آئی بی سی اور یو ایس آئی ایس پی ایف کے ساتھ گول میز میٹنگوں میں شرکت کریں گی جن کے موضوعات ’ہندوستان-امریکہ کوریڈور میں سرمایہ کاری اور اختراع کو مضبوط بنائیں‘ اور ’ہندوستان کے ڈیجیٹل انقلاب میں سرمایہ کاری‘ ہوں گے۔ سرکردہ بزنس لیڈروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ان میٹنگوں کا مقصد ہندوستان کی پالیسی ترجیحات کو اجاگر کرنا اور سرمایہ کاری کے ایک مقام کے طور پر ہندوستان کی کشش کو ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے اقدامات پر غور کرنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments