انڈین کینیڈین سیٹیزن فیروز خان نے کی طلباء و طالبات کی تعلیمی رہنمائی
مالیگاؤں(پریس کانفرنس) بین الاقوامی طالب علم کے طور پر کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔ نیز تعلیم مکمل کر لینے کے بعد بہتر روزگار سے منسلک اور شہریت تک کینیڈا میں حاصل کی جاسکتی ہے۔ کینیڈا میں پچاس سے زائد یونیورسٹیوں میں طلباو طالبات ایجوکیشنل اسکالرشپ اور ریسرچ فیلو شپ حاصل کر سکتے ہیں۔ کینیڈا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے پوسٹ گریجویشن ڈپلومہ کرنا ضروری ہے۔ نیز روگار حاصل کرنے کیلئے پرمنٹ ویزا بھی مل جاتا ہے۔ ہندوستانی طلبہ کیلئے مددگارتنظیم کینیڈین فار انڈین کے صدر فیروز خان نے منصورہ انجینئرنگ کالج میں منعقدہ سیمینار کینیڈا میں اعلی تعلیم کےمواقع پر طلبہ کی تعلیمی رہنمائی فرمائی۔
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں انجینئرنگ ڈگری کورسیس کے سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے خصوصی سیمینار بعنوان "ہائر ایجوکیشن ان کینیڈا (کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع) پر 15، اکتوبر 2022، بروز سنیچر کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں بطور مقرر خصوصی انڈین کینیڈین شہریت یافتہ فیروز خان کو مدعو کیا گیا تھا۔ موصوف انڈین ریلوے میں بطور آفیسر سبکدوش ہوئے ۔ بعد ازاں کینیڈا میں مقیم ہونے کے بعد کینیڈین فار انڈین نامی تنظیم قائم کی اور ہندوستانی طلبہ کیلئے تعلیمی رہنمائی کرنے لگے۔ موصوف کینیڈا کے ایک معروف ادارہ میں سنیئر ایڈیٹر بھی ہیں۔
اس موقع پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے سیکریٹری راشد مختار نے مقرر خصوصی کا استقبال کیا۔ انھوں نے کہا ہمارا مقصد ہے کہ طلبہ کو معیاری پیشہ وارانہ تعلیم فراہم کی جائے تاکہ ہمارے طلبہ بھی بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ موصوف نے کہا کہ اگر طلبہ کی نمایاں کارکردگی ، کمیونیکیشن اسکل اور اپٹی ٹیوٹ اچھا ہے تو ایسے طلبہ کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم ، ایجوکیشنل اسکالرشپ اور ریسرچ فیلوشپ کیلئے ضرور درخواست کریں۔
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے ڈین ڈاکٹر سلمان بیگ نے کینیڈا میں اعلی تعلیم کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ اس پروگرام کے اغراض و مقاصد پرنسپل ڈاکٹر عقیل احمد شاہ نے پیش کئے۔اس پراگرام میں ڈاکٹر محمد اظہر( پرنسپل، پولی ٹیکنیک) اور ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ) نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں پروفیسر عدیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر) نے بھرپور تعان پیش کیا۔ پروگرام کے اخیر میں طلباء و طالبات نے سوال و جوابا ت پر مقرر خصوصی سے تبادلہ خیال کیا۔
0 Comments