The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. فری سلائی کلاس کا فارم حاصل کریں (دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں)

فری سلائی کلاس کا فارم حاصل کریں (دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں)

 فری سلائی کلاس کا فارم حاصل کریں (دیویانگ سوسائٹی)


سلائی کلاس کا کورس مکمّل ہونے پر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا 


                 مالیگاؤں ، (پریس ریلیز) روٹی، کپڑا اور مکان ہر انسان کی بنیادی ضروریات زندگی میں سے ہیں اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انسان کے پاس اگر وسائل نہ ہوں تو بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی مناسبت سے " مشن خود کفیل" کے تحت دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مالیگاؤں کے تمام ہی معذور مرد، خواتین، بیوہ، طلاق شدہ اور یتیم افراد کو روزگار سے منسلک کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے لہٰذا شہر مالیگاؤں کے تمام ہی معذور ،بیوہ، طلاق شدہ اور یتیم افراد سے گزارش ہے کہ نیچے دیئے گئے دیویانگ سوسائٹی کے کسی بھی سینٹر سے فارم حاصل کریں اور اسے پُر کرکے دیویانگ سوسائٹی کے کسی بھی سینٹر پر فوراً جمع کروائیں، واضح رہے کہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2023 ہے.


1) قدیر پان اسٹال مرزا غالب روڈ، نزد جونا فاران ہاسپٹل بڑی مکہ مسجد کے سامنے

2) کرم اللہ صابن والے اسلام پورہ واحد سیٹھ کی چکی کے سامنے

3) موتی واچ، چندن پوری گیٹ نگینہ مسجد کے پاس

4) انس واچ ، امن چوک العزیز ہوٹل کے سامنے

5) عمران بھائی برتن والے، دتہ نگر شکیل بیرنگ والے کے آگے

6) رِدا زیراکس، گاندھی نگر خالدہ یونس ہال کے بازو سے

7) ایکتا پان اسٹال، سمکسیر ابراہیم ہوٹل کے پاس

Post a Comment

0 Comments