انیس کلاسیس کا مقصد قوم بچوں کو اعلی عہدوں پر فائز کرنا اور اقبال کا شاہین بنانا ہے
ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات کی مکمل تیاری کا مرکز ہے پونے شہر کی انیس کلاسیس
سول سروسیس, ڈیفینس اور پولس فورس میں ہمارے طلبہ کیریئر بنائیں
ہندوستان کے مسلمانوں کی سماجی, اقتصادی و تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے حکومت کے ہر شعبہ میں نمائندگی لازمی
پونے (فیچر اسٹوری, ایس این انصاری) ملک ہندوستان میں معتبر و اعلی حکومتی عہدوں پر فائز ہونے کیلئے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی کے بعد ہی تقرری ممکن ہوتی ہے. اسی طرح سے ملک کے نامور معیاری تعلیمی وتحقیقی, طبی, دفاعی, اقتصادی اور حکومتی اداروں میں داخلے کیلئے بھی مشکل ترین امتحانات دینا ضروری ہے. بھارت کی آرمی, نیوی اور ایئر فورس افواج اور دفاعی شعبوں میں بطور آفیسر تقریری کیلئے بھی مشکل ترین امتحانات, ٹریننگ اور دیگر مراحل سے گزرنا ہی پڑتا ہے. اسی طرح سے سول سروسیس اور پولس فورس میں اعلی افسر بننے کیلئے یوپی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی ضروری ہے۔
انیس کلاسیس کا آغاز و مقاصد
ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں قائم انیس ڈیفینس کریئر انسٹی ٹیوٹ المعروف انیس کلاسیس گزشتہ تیس سالوں سے ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات کی مکمل تیاری کا مرکز ہے. انیس کلاسیس کا آغاز 1988 میں محترم محمد انیس کٹی نے پونے میں کیا. سن 1993 میں باقاعدہ طور پر پہلا بیچ میں 3 طلبہ نے فوج کی ٹریننگ فراہم کرنے والی سینیک اسکول، ساتارا کیلئے تیاری شروع کی. بعد ازاں پونے شہر کے مختلف مقامات پر انیس کلاسیس شروع ہوئیں. اس کلاس و اکیڈمی کا مقصد قوم بچوں کو اعلی عہدوں پر فائز کرنا ہے۔ قوم کے بچّوں کو اقبال کا شاہین بنانا ہے۔
انیس کلاسیس کے فارغین طلبہ
اب تک انیس کلاسیس کے 650 سے زائد طلباء و طالبات نے آرمی, نیوی اور ایئر فورس میں این ڈی اے (نینشل ڈیفینس اکیڈمی کھڑک واسلا پونے) میں ٹریننگ مکمل کر لینے کے بعد بطور آفیسر فائز ہوچکے ہیں. اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مختلف مقابلہ جاتی امتحانات اور اسکالرشپ امتحانات کامیاب کرچکے ہیں.نیز ملک و بیرون ملک مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔.
ڈیفینس کریئر انسٹی ٹیوٹ ہیڈ کوارٹر
انیس کلاسیس بنام انیس ڈیفینس کریئر انسٹی ٹیوٹ کا ہیڈ کوارٹر وشرانت واڑی, یروڈا، کھڑکی روڈ، پونے میں واقع ہے. انیس کلاسیس کے روح رواں محمد انیس کٹی اور ان کے والد بزرگ حاجی محمد کٹی کی زیر سرپرستی انیس کلاسیس مسلسل ترقی اور کامیابی کی منزلیں طے کررہی ہے. ہندوستان بھر میں مشہور انیس کلاسیس کی حیدرآباد, ویانند اور دیگر شہروں میں شاخیں قائم ہیں. انیس کلاسیس کی ایک اور نئی شروعات بنام انیس پیڈیا دبئی میں سنہ 2022 میں ہوچکی ہے۔
نرسری سے گریجویشن تک کی تعلیم
انیس ڈیفینس کریئر انسٹی ٹیوٹ میں نرسری سے لیکر گریجویشن تک مکمل منفرد معیاری تعلیمی نظام کا رہائش و طعام کے ساتھ بندوبست ہے. طلباء و طالبات کی بچپن سے ہی ذہن سازی اور شخصیت سازی پر زور دیا جاتا ہے. یہاں پر جماعت اول تا سوم میں زیرتعلیم طلبہ کو علم ریاضی کے مختلف اصولوں پر خصوصی تربیت دی جاتی ہے. جس میں مینٹل میتھس, پاور میتھس اور ویدک میتھس شامل ہیں. جماعت چہارم سے ششم اور جماعت ہفتم سے نہم کے طلبہ کو راشٹریہ ملٹری اسکول, سینیک اسکول اور نواڈیا امتحان کی مکمل رہنمائی و تربیت دی جاتی ہے۔
اسکالرشپ امتحانات کی تیاری
ملک کے معروف حکومتی و نجی اسکالرشپ امتحانات میں ہومی بھابھا, این ٹی ایس, ایم ٹی ایس اور دیگر تعلیمی وظائف کے حصول کیلئے جماعت ششم سے نہم کے طلباء و طالبات کو مکمل تیاری کروائی جاتی ہے. وہیں دسویں جماعت کے طلبہ کو این ٹی ایس ای, ایس پی آئی, اے ایم ای, آئی آئی ایم اور دیگر ڈیفینس اکیڈمی ایگزامس کی تیاری کروائی جاتی ہے. گیارہویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کو این ڈی اے, جے ای ای, سیٹ, نیٹ, ای سی اے آر, ناٹا, آئی سیر, انسپایر, کے وی پی وائی, کلائیڈ, ملٹری نرسنگ اور دیگر امتحانات کی مکمل تیاری کروائی جاتی ہے. اس کے علاوہ بارہویں کے بعد ایس ایس آر, اگنی ویر, اگنی پتھ اسکیم, ڈی آر ڈی او اور دیگر فوج کے شعبے کیلئے فزیکل ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔
ڈیفینس کے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری
انیس کلاسیس میں خصوصی طور پر گریجویشن میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں یو پی ایس سی, ایم پی ایس سی, سی ڈی ایس, ایس ایس سی, ایس ایس بی, گیٹ, اے ایف سی اے ٹی اور دیگر حکومتی اداروں میں ملازمت کیلئے درکار امتحانات کی کوچنگ فراہم کی جارہی ہے. دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپیاڈ, پروفیشنلس ٹریننگ, کریئر گائیڈنس اور کاونسلنگ سیشن منعقد کئے جارہے ہیں۔
محمد انیس کٹی کا مختصر تعارف
راقم الحروف کو انیس کٹی نے بتایا کہ ان کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے. موصوف نے الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن میں انجینئرنگ مکمل کر لینے بعد درس تدریس کو بطور پیشہ اپنایا اور میتھس میں مہارت حاصل کرنے اور پڑھانے کے شوق نے انھیں انجینئر سے ٹیچر بنا دیا. اسی لیے طلبہ انیس کٹی کو میتھس کا ڈان کہتے ہیں. ان کے منفرد و دلچسپ طریقہ تدریس سے ہر کوئی متاثر ہو جاتا ہے. موصوف انتہائی سادہ مزاج, ملنسار شخصیت اور ماہر ڈیفینس کریئر کونسلر ہیں۔
محمد انیس کٹی کے تاثرات
موصوف نے بتایا کہ ان کی زندگی کے اہم مقاصد میں یہ مقصد بھی شامل ہے کہ مسلمانوں کو اگر تعلیمی, اقتصادی اور سماجی پسماندگی کو جڑ سے ختم کرنا ہے تو حکومت کے تمام شعبوں میں نمائندگی کرنی ہی پڑے گی. انھوں نے کہا ہمیں آئسولیشن سے مین اسٹریم میں آنا ہی پڑے گا. وہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے وجود کو باقی رکھنے کیلئے اگزسٹنس سے اکسلینس کی جانب بڑھنا چاہئے۔ اخیر میں موصوف نے اپنے دلی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نوجوانان قوم و ملک کی خدمت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے اور ملک ان کی بے لوث قربانیوں کو یاد نہیں کرتا، تب تک وہ اپنی سماجی و تعلیمی خدمات سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
طوفانوں سے آنکھ ملاؤ سیلابوں پر وار کرو
ملّاحوں کا چکّر چھوڑو تیر کے دریا پار کر
0 Comments