The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. مسجد خدمت کمیٹی وانم باڑی کی جانب سے ایک روزہ اذاں تربیت کیمپ اور بشارت مجلس کا انعقاد

مسجد خدمت کمیٹی وانم باڑی کی جانب سے ایک روزہ اذاں تربیت کیمپ اور بشارت مجلس کا انعقاد

 (اسانغنی مشتاق رفیقی) مسجد خدمت کمیٹی وانم باڑی کی جانب سے


 بروز اتوار بتاریخ 2022-12-18 ، صبح 10 بجے سے نماز عصر تک مسجد قدیم مسلمپور وانم باڑی میں ایک روزہ اذاں تربیت کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں شہر کے اور اطراف و اکناف کے شہروں سے کئی افراد نے شرکت کی۔ قاری ضیاء الرحمٰن صاحب، مہتمم دارالتجوید و قراءت پیرنامبٹ اور ان کے برادر عزیز قاری امین الرحمٰن صاحب کی نگرانی میں قائم اس کیمپ سے عصری درسگاہوں کے 40 طلبہ اور مختلف میدان سے وابستہ 20 افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ تمام شرکاء کو بعد نماز عصر سید ابراھیم صاحب ریاستی تاسیسی ذمہ دار مساجد خدمت کمیٹی اور جناب پی آر عبدالعلم صاحب متولی مسجد قدیم وانم باڑی کے ہاتھوں سند نامہ پیش کیا گیا۔


بعد نماز مغرب مسجد خدمت کمیٹی کی جانب سے ایک اور جلسہ بعنوان مسجد خدمت کمیٹی کی ضرورت و اہمیت، مسجد قادر پیٹ وانم باڑی میں منعقد کیا گیا۔ اس جلسے کی صدارت مولانا حافظ محمد یوسف صاحب مفتاحی ، امام مسجد قادر پیٹ نے فرمائی۔ مولانا حکیم محمد ضیاء الدین صاحب معدنی امام و خطیب مسجد محی الدین پورہ آمبور اور جناب سید ابراھیم صاحب ریاستی تاسیسی ذمہ دار مساجد خدمت کمیٹی بطور خصوصی مقررین اس جلسے میں شریک رہے۔


جناب سید ابراھیم صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ مساجد خدمت کمیٹی کا قیام 2001 میں ایروڈ میں اس مقصد کو لے کر ہوا کہ مسلمانوں کی پریشانیوں اور آلام کا حل مسجدوں میں بیٹھ کر ڈھونڈا جائے اور سماجی خدمت کو مساجد سے جوڑا جائے جس طرح دور نبویﷺ میں تعلیم تبلیغ اور عبادت کی طرح خدمت کا کام بھی مسجد سے ہی انجام پاتا تھا ۔ ماشاءاللہ آج یہ کام ایک تحریک کی شکل میں پورے ٹمل ناڈو میں پھیل چکا ہے اور ملک بھر میں خاص کر پڑوسی ریاستوں میں اس کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ مولانا حکیم ضیاء الدین صاحب نے اپنی بلیغ تقریر میں قرآن و سنت، آثار صحابہ اور اقوال بزرگان دین کی روشنی میں جہاں خدمت کے فضائل بیان کئے وہیں اس کام کو خلوص و للہیت کے ساتھ تمام انساںوں کو کنبہء خدا سممجھ کر کرنے کی بھی نصیحت فرمائی۔قادر پیٹ مسجد خدمت کیمٹی کے ذمہ دار جناب مودی محمد الطاف صاحب کے علاوہ دوسرے محلوں کی مسجد خدمت کمیٹی کے ذمہ داران، عمائدین شہر اور اہلیان محلہء قادر پیٹ کی ایک کثیر تعداد اس جلسے میں شریک رہی۔ پروفیسر نصراللہ باشاہ صاحب سابق پرنسپال اسلامیہ کالج وانم باڑی کی خطبہ استقبالیہ سے شروع ہوئی یہ مجلس انہیں کے ہدیہء تشکراور مولانا حافظ محمد یوسف صاحب کی دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔

Post a Comment

0 Comments