The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. سینکڑوں ہندو اور مسلم طلباء نے 5 کلو میٹر دوڑ کر میراتھان کو بنایا کامیاب

سینکڑوں ہندو اور مسلم طلباء نے 5 کلو میٹر دوڑ کر میراتھان کو بنایا کامیاب

 عام لوگ خود کیلئے اور فوجی ملک کی حفاظت کیلئے جیتا ہے :مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب 


سابق فوجیوں نے شہید عبدالحمید کو آرمی ڈے کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا


شہر میں شہید عبدالحمید کے نام سے میموریل اور ڈیفینس اکیڈمی کی ضرورت: مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈین آرمی ڈے کے موقع مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام 5 کلو میٹر میراتھان بروز اتوار 15 جنوری 2023 کو عزیز کلو اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی. 


اس میراتھان میں شہر کی تمام اسکولوں, مدارس, یتیم خانوں اور فزیکل اکیڈمی کے چار سو سے زائد طلباء نے حصہ لیا. صبح 8 بجے میراتھان کا باقاعدہ آغاز عزیز کلو اسٹیڈیم کے مین گیٹ سے ہوا. مدارس کے تمام کو پہلی صف میں دوڑنے کیلئے کھڑا کیا گیا. ان کے بعد اسکولوں اور فزیکل اکیڈمی کے طلباء کو دوڑ کیلئے کھڑا کیا گیا. یہ ریس نورنگ کالونی, حبیب لانس, ملت مدرسہ, ممتا چوک, مشاورت چوک, سلیمانی چوک اور بیت العلوم سے گزرتے ہوئے عزیز کلو اسٹیڈیم پر ختم ہوئی.



اس مقابلہ میں پہلا مقام ویکی سوریش, دوسرا راجو اتم, تیسرا کرن اشوک, چوتھا سمادھان گمانے, پانچواں اشوک بلیرام, چھٹا گورو پاٹل, ساتواں سید آفتاب, آٹھواں ساحل خان, نواں پراوین سنجے اور دسواں ابھیجیت نکم کو انعامات سے نوازا گیا. اس کے علاوہ کل 33 طلباء کو مختلف عمر کی کٹیگری میں گولڈ, سلور اور براؤن میڈلس دیئے گئے. نیز تمام ہی شرکاء کو اعزازی سند سے نوازاگیا.



اس موقع پر مقرر خصوصی اور صدر تقریب مولانا محفوظ عمرین رحمانی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میراتھان میں شریک تمام طلباء مبارکباد کے حقدار ہیں. ایسے تمام طلباء جنھوں نے اس ریس میں حصہ لیا اور 5 کلو میٹر دوڑ کر ریس مکمل کر لینے کا کارنامہ انجام دیا. مولانا موصوف نے کہا کہ شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ اندین آرمی ڈے کے موقع پر ہندومسلم ایکتا کی مثال کو میراتھان ریس کی شکل میں بہترین طریقے سے پیش کیا گیا. انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگ تو خود کیلئے جیتے ہیں مگر فوجی ملک کے خاطر جیتا اور زندگی داؤ پر لگا کر ملک کی حفاظت کرتا ہے. 


سابق فوجیوں نے آرمی ڈے کے موقع پر شہید عبدالحمید کو خراج عقیدت پیش کا نیز طلباء کے درمیان ریس میں شروع سے آخر تک موجود رہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا. سابق فوجیوں میں یونس خان, ظہیر عباس, شیخ بابو, دلیپ ہیرے,صوبیدار لوٹن شیواڑے, نمبا نکم اور دیگر پولس انتظامیہ کے اہلکار کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی. اس پورے پروگرام میں نتن کھیرنار اور ان کے ہمراہ پائلٹ ٹیم نے ریس کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون پیش کیا. 



مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ذمہ داران میں حبیب الرحمن, ساجد نعیم, احتشام شیخ بیکری والا, ببو ماسٹر, اعجاز شاہین, شکیل ہمدانی اور دیگر اراکین کے ہاتھوں مہمانوں کو ایک پودہ اور اعزازی ٹرافی ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں پیش کی گئی. 


اس پورے پروگرام میں کامیاب بنانے میں بطور معاونین میں شہر کے مختلف سماجی, فلاحی و ملی اداروں کے نام اس طرح ہیں ستیہ مالک لوک سیوا, رحمان فاؤنڈیشن, اسکاۓ ہیلپ فاؤنڈیشن, مسلم انتی سیوا فاؤنڈیش, پبلک سماچار, عبد السّتار ایمبولینس گروپ, ٹیلر یونین گروپز مقیم مینا نگری گروپ, اعجاز شاھین گروپ, نیکی کلب گروپ, ایکتا فاؤنڈیشن گروپ, آرین گروپ, احتشام بیکری والا گروپ, تحریر اسکوائر فاؤنڈیشن, عرفات ایجوکیشنل سوسائٹی, مزدور حق سمیتی مالیگاؤں, صراط مستقیم میڈیکل ٹرسٹ, عضباء سوسائٹی رونق آباد اور دیگر ادارے ہیں.

Post a Comment

0 Comments