The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. شہر کے معذوروں کے لیے اہم خبر (دیویانگ سوسائٹی)

شہر کے معذوروں کے لیے اہم خبر (دیویانگ سوسائٹی)

   مالیگاؤں، (پریس ریلیز) گذشتہ دنوں معذوروں کی فلاح و بہبود اور انکے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ناسک میں ایک ضلعی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا 


جس میں دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا کو خصوصی دعوت پر مدعو کیا گیا تھا اسی کے مدنظر دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور ممبئی کی ایک سنستھا کے اشتراک سے شہر مالیگاوں میں معذوروں کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معذوروں کو مصنوعی ہاتھ، پیر، کے علاوہ بیساکھی، وہیل چیئر، واکر بیساکھی تین چاک کی سائیکل فراہم کی جائے گی لہٰذا شہر کے تمام ہی معذور حضرات سے گزارش ہے کہ پہلی فرصت میں آدھار کارڈ، راشن کارڈ، اون لائن میڈیکل سرٹیفکیٹ فل سائز والا ان تینوں کاغذات کی ایک ایک زیراکس کاپی دیویانگ سوسائٹی کے کسی بھی سینٹر پر جمع کروائیں


دوسرا اعلان یہ ہے کہ کارپوریشن سے ملنے والی پینشن اسکیم کا فارم دیویانگ سوسائٹی کے سبھی سینٹر سے تقسیم ہونا شروع ہو گیا ہے لہٰذا اس فارم کو حاصل کریں اور اس فارم کو بھر کر آنے والے سنیچر سے روزانہ مغرب بعد سے رات دس بجے تک مرزا غالب روڈ نزد جونا فاران ہاسپٹل بڑی مکہ مسجد کے سامنے معذوروں کی رابطہ آفس پر جمع کروائیں.


👈🏻 فارم ملنے کے مراکز : 

1) قدیر پان اسٹال مرزا غالب روڈ نزد جونا فاران ہاسپٹل بڑی مکہ مسجد کے سامنے 

2) موتی واچ : چندن پوری گیٹ نگینہ مسجد کے سامنے 

3) انس واچ : امن چوک العزیز ہوٹل کے سامنے 

4) کرم اللہ صابن والے: اسلام پورہ واحد سیٹھ کی چکی کے سامنے 

عمران برتن والے : شکیل بیرنگ والے کے مکان کے آگے دتہ نگر 


جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں ،رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments