The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. معذور ووٹرس رجسٹریشن رہنمائی کیمپ (دیویانگ سوسائٹی)

معذور ووٹرس رجسٹریشن رہنمائی کیمپ (دیویانگ سوسائٹی)

 مالیگاؤں ،(پریس ریلیز) گزشتہ روز دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں کی جانب سے




 مقامی پرانت آفیسر نتین سدھ گیر صاحب کو ایک لیٹر دیا گیا جس میں انہیں اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ اسوقت بہت تیزی سے ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کا عمل جاری ہے ایسے میں معذوروں کے لئے حکومت ہند کی جانب سے کیا گائیڈ لائن ہے آپکی جانب سے ایک کیمپ کے ذریعے سمجھایا جائے جیسا کہ حکومت ہند نے ایک معذور ووٹرس کو درج ذیل سہولیات فراہم کرنے کی لسٹ جاری کی ہے جو درج ذیل ہیں

1) پولنگ کے دوران مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت 2) گراونڈ فلور پر تمام پولنگ اسٹیشن

3) معذوروں کے لئے مخصوص رضا کار اور وہیل چیئر کی سہولت

4) پولنگ بوتھ پر الگ قطار

5) پولنگ بوتھ تک پہنچنے کے لئے مناسب سڑکیں, 

6) PWD اور بزرگوں کے لیے ہیلپ لائن جاری کرنے 

وغیرہ ان تمام مدعوں پر جانکاری کے لیے پرانت صاحب نے دیویانگ سوسائٹی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمیں فون کے ذریعے بتایا ہے کہ ہم جلد ہی کیمپ کے ذریعے یہ تمام معلومات فراہم کرنے والے ہیں شہر کے معذوروں سے گزارش ہے کہ جیسے ہی دن اور تاریخ کا اعلان کیا جائے گا پروگرام میں شرکت کریں.

جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments