The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. معذور ووٹرس رہنمائی کیمپ کامیابی سے ہمکنار معذور حضرات یہ کاغذات فوراً جمع کروائیں...

معذور ووٹرس رہنمائی کیمپ کامیابی سے ہمکنار معذور حضرات یہ کاغذات فوراً جمع کروائیں...

 معذور ووٹرس رہنمائی کیمپ کامیابی سے ہمکنار

معذور حضرات یہ کاغذات فوراً جمع کروائیں... 


مالیگاؤں ، 4 نومبر 2023 بروز سنیچر صبح گیارہ بجے محکمہ محصول کی جانب سے اردو گھر میں خصوصی ووٹر رجسٹریشن مہم کے تحت معذور، خانہ بدوش ،قبائلی، بزرگوں اور دیگر ذات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے مالیگاؤں کے تمام بی ایل او اور معذوروں کے درمیان ایک مشترکہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا



 یہ پروگرام مالیگاؤں کے پرانت آفیسر نتن سدھ گیر صاحب اور تحصیلدار نتن کمار دیورے صاحب کی سربراہی میں ہونا تھا مگر موصوف اچانک ناسک میٹنگ میں جانے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے محکمہ محصول کے ہریش ڈمبر صاحب نے پروگرام کا آغاز کیا 


اسکے بعد ایف ڈی او آفیسر دیپک دھیورے صاحب نے معذور ووٹرس کے رہنما اصول پر روشنی ڈالی اور تمام باریکیاں معذوروں کے سامنے بیان کی


 انہی کے ساتھ ساتھ دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے ووٹنگ کے دوران معذوروں کو ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کیا ہے


 جس پر مالیگاؤں کارپوریشن کے نائب کمشنر سچن مہالے صاحب نے تمام سہولیات مہیا کرانے کا یقین دلایا ہے


 اس پروگرام میں ووٹر رجسٹریشن آفیسر دیپک دھیورے صاحب، ہریش ڈمبر صاحب، نائب کمشنر سچن مہالے صاحب، نائب کمشنر انیل پارکھے صاحب کے علاوہ موجود پولنگ اسٹیشن سطح کے اہلکار اور انسپکٹر موجود تھے


 دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے تمام ہی آفیسران کا پھول اور شال کے ذریعے استقبال کیا گیا، آفیسران کے کہنے کے مطابق شہر کے معذور حضرات دو سے تین دن کے اندر یہ کاغذات دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پر فوراً جمع کروائیں




1) ایسے معذور جن کی عمر 18 سال ہو گئی ہے اور انکا نام ابھی تک ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے وہ معذور حضرات ان کاغذات کی ایک ایک زیراکس جمع کروائیں. آدھار کارڈ ،راشن کارڈ، جنم داخلہ یا ایل سی، اپنے گھر کے کسی ایک فرد کا شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور دو فوٹو


2) ایسے معذور جنکی ووٹ پہلے ہی آتی ہے وہ اپنا شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کا زیراکس جمع کروائیں


3) ایسے معذور جنکا شناختی کارڈ بہت پرانا ہے وہ معذور اپنا آدھار کارڈ، شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور دو فوٹو جمع کروائیں



جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments