The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. شہر مالیگاؤں کے معذور افراد متوجہ ہوں (دیویانگ سوسائٹی)

شہر مالیگاؤں کے معذور افراد متوجہ ہوں (دیویانگ سوسائٹی)

 

شہر مالیگاؤں کے معذور حضرات متوجہ ہوں(دیویانگ سوسائٹی) 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ شہر مالیگاؤں میں بسنے والے ایسے معذور حضرات جو ہاتھ، پاوں، آنکھ سے نابینا اور گونگے بہرے جن کی عمر اٹھارہ سال ہوچکی ہے ایسے تمام ہی لوگوں کو کارپوریشن کی جانب سے وظیفہ دیا جاتا ہے جس کے لئے آپ کو فارم بھرنا لازمی ہوتا ہے ایسے تمام ہی معذوروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پہنچ کر اپنا فارم بھریں کیوں کہ وقت کم بچا ہے اسکے علاوہ اگر کسی معذور کی عمر 18 سال سے کم ہو تو ایسے معذور حضرات کا سنجے گاندھی اسکیم سے وظیفہ چالو کر کے دیا جائے گا جس کے لئے آپ کو دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پہنچ کر اس کا فارم بھرنا ہوگا اسکے علاوہ معذوروں کا پیلا راشن کارڈ بھی دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس سے ہی بنا کر دیا جائے گا لہٰذا شہر کے معذوروں سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پہنچ کر اپنا کام مکمل کریں۔
اہم نوٹ : ایسے معذور حضرات جن کے پچھلے سال اپنے اوریجنل کاغذات اسکین ہو چکے ہیں ان لوگوں کو صرف آدھار کارڈ کی ایک زیراکس اور پاسپورٹ سائز تین فوٹو لیکر آنا ہے۔
آفس کا وقت اور پتہ : روزانہ شام سات بجے سے دس بجے تک جمعہ
کو آفس بند رہے گی ،پتہ جونا فاران ہاسپٹل مرزا غالب روڈ نزد بڑی مکہ مسجد کے سامنے

نوٹ:-  مرزا غالب روڈ کا کام جاری ہے لہٰذا بڑے کی مارکیٹ کی طرف سے نہ آئیں بلکہ  آگرہ روڈ ماسٹر ہاسپٹل اور عائشہ مسجد والی گلی سے دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پر آئیں۔

جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ 





Post a Comment

0 Comments