*ماہِ رمضان المبارک میں تین مقامات پر "لنگرِ رسول" صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد، سینکڑوں روزہ داروں نے استفادہ کیا*
*مسجد فاروق اعظم دیانہ میں ضیافت، نوری ٹاور اور مسجد نوری عارج خلیل سے افطار کِٹ اور سبزی پلاؤ پیکٹ کی تقسیم*
مالیگاؤں: پندرہ سو سالہ جشنِ عیدِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد و استقبال کی نسبت سے آل انڈیا میلاد کونسل و رضا اکیڈمی ممبئی کے اعلان پر مختلف فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے، اسی سلسلے میں مالیگاؤں کی مسجد نوری عارج خلیل، مسجد فاروق اعظم اور نوری ٹاور سے ہفتہ واری و ماہانہ "لنگرِ رسول" صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم جاری ہے، ماہِ رمضان المبارک کی بارہویں شب کو اسی سلسلے میں مسجد اہلسنت فاروقِ اعظم، دیانہ میں پانچویں ماہانہ "لنگرِ رسول" کے ذریعہ مصلیانِ مسجد و اہلیانِ محلہ کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر لنگرِ رسول" کی تقسیم سے قبل مسجد فاروقِ اعظم کے خطیب و امام حافظ ذوالفقار رضا نے قل شریف کی تلاوت کی اور اس کا ثواب بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کرتے ہوئے ملک و ملت کے روشن مستقبل، امن و امان اور عالم اسلام کی سرخروئی و سربلندی کی دعا فرمائی، بعد نمازِ تراویح منعقدہ اس "لنگرِ رسول" سے مصلیانِ مسجد کے ساتھ اہلیانِ محلہ کے لیے بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد انتظامیہ اراکین میں امتیاز خورشید اور مفتی مبین رضا کے علاوہ حاجی خلیل پھنی والے، قاری اسلم، ظہیر شاہ، محمد توفیق بابو بھائی، ارشاد بابا (بامبے کھاناول)، مختار اگوا، شوال موذن، حافظ حسان رضا، مدثر رضا (جرنلسٹ)، عمران مانے، فرحان رضا، عمران رچھ بھر، مختار احمد، عمران شاہ، شاہد رضا، محمد رضا شبیر بابا، یاسین چاچا ایاز چاچا، انور مقادم وغیرہ نے بہترین انتظامات سے حاضرین کا دل موہ لیا۔ واضح رہے کہ سالک بھائی انورٹر والے کی جانب سے اس لنگرِ رسول کا اہتمام کیا گیا۔
جبکہ مچھلی بازار نوری ٹاور سے مفتیِ اعظم فاؤنڈیشن کے اراکین کی جانب سے ماہانہ لنگرِ رسول کا یہ چوتھا ماہانہ سلسلہ رہا۔ 12رمضان المبارک 13مارچ 2025ء بعد نماز عصر نوری ٹاور مچھلی بازار سے لنگر رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تقسیم عمل میں آئی۔ یہاں حافظ حامد رضا محمد آمین رضوی نے قرآن کریم کی آیاتِ طیبات کی تلاوت کرتے ہوئے عالم اسلام کے مسلمانوں کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کی دعا کی، خصوصی طور پر غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کی غیب سے امداد فتح و سربلندی کی دعا کی گئی۔ شجرہ خوانی مفتی اعظم فاؤنڈیشن کے محمد آمین رضوی نے کی اس موقع پر یہاں مفتی اعظم فاؤنڈیشن کے اراکین میں محمود ماما، عبدالعزیز رضوی بکھار والے، محمد عثمان رضوی، صابر نوری، ہاشم رضا اور اراکین آئی ایم گروپ حاضر رہے.
اسی طرح مسجد اہلسنت نوری عارج خلیل مالیگاؤں انتظامیہ کی جانب سے اس پیر کو پچیسویں ہفتہ "لنگرِ رسول" کہ تقسیم کے موقع پر ڈاکٹر رئیس رضوی، ڈاکٹر حامد اقبال، رضوی سلیم شہزاد، زاہد اقبال، محمد ابراہیم رضوی (نیو منا سائیکل)، میمن اسمٰعیل رضوی، ساجد میمن، حافظ شریف رضوی، حافظ مولانا بلال رضوی (بریلی شریف) کے علاوہ حافظ انیس الرحمن، حاجی شکیل میمن، افضل ریتی والا، کلیم قریشی، نواز قریشی، غلام غوث، حافظ فیاض رضوی، ارسلان قریشی، تحسین بھائی، عادل رضا، فاروق قریشی، عمران بھائی وغیرہ اراکین و مہمانان موجود رہے. جبکہ خطیب و امام مسجد نوری عارج خلیل حافظ شریف رضوی اور بریلی شریف کے حافظ مولانا بلال رضوی صاحبان کے ذریعہ دعا و قل شریف کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا۔ اور مہمانان کے ہاتھوں "لنگرِ رسول" کے پیکٹ تقسیم کرکے پندرہ سو سالہ جشنِ عیدِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کیا گیا۔

0 Comments